| | |

ورلڈکپ سے پہلےمیگاایونٹ جتنا اپ سیٹ،سری لنکاافغانستان سے ہارگیا

ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سے پہلےمیگاایونٹ جتنا اپ سیٹ،سری لنکاافغانستان سے ہارگیا۔ورلڈکپ کے سال،ورلڈکپ سے قبل ورلڈ کپ جتنا بڑا اپ سیٹ۔سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں بڑی شکست ہوگئی ہے۔ابھی تو راشد خان بھی فٹ نہ تھے۔ابھی تو افغانستان کی ٹاپ الیون میدان میں نہ تھی۔

دورہ سری لنکا میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں ہمبنٹوٹا میں افغانستان نے سری لنکا کو  6 وکٹوں سے ہرادیا۔مہمان ٹیم نے269  رنزکا ہدف 19 گیندیں قبل عبور کیا۔ابراہیم زردان یوں بدقسمت رہے کہ نروس نائنٹیزکا شکار ہوگئے اور 98 پر گئے۔رحمت شاہ نے 55رنزکی اننگ کھیلی۔

دورہ سری لنکا کے لئے پی سی بی کا بڑا اہم اعلان

اس سے قبل آئی لینڈرز پہلے کھیلے اور 50 اوورز کی بیٹنگ میں 268 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔اسالانکا نے 91 رنزکی اننگ کھیلی۔فضل حق اور فرید خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *