کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،کولمبو یا کچھ نہیں،بھارت کی تھپکی،سری لنکا نے چھرا گھونپ دیا،پاکستان تنہا۔کرک اگین کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ وہ اپنے پڑھنے والوں کو بروقت خبریں فراہم کرتا ہے۔ایک ایسے وقت میں کہ جب پی سی بی ابھی اپنے ہائبرڈ ماڈل کی تیاری میں تھا،کسی میڈیا میں اس حوالہ سے کوئی نیوز نہیں تھی تو کرک اگین نے نیوز بریک کی تھی کہ ایشیا کپ پاکستان سے باہر چلاگیاہے اور مکمل چلاگیا ہے،اس کے بعد متعدد خبریں آتی رہی ہیں لیکن کرک اگیننے گزشتہ روز بھی بروقت نیوز بریک کی تھی بھارتی بورڈ ودیگرممالک ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکے ہیں۔اب ایشین کرکٹ کونسل اجلاس اس معاملہ کو دیکھے گا۔
ایشیاکپ،بھارتی بورڈ کا لیفٹ،ایشین کرکٹ کونسل کا پریشان کن ردعمل آگیا
حسب سابق آج 29 مئی 2021 کو اس وقت یہ نیوز بھی بریک کررہے ہیں کہ ہائبرڈ ماڈل حتمی طور پر اب خواب بن چکا۔یہ واضح نہیں ہے کہ پی سی بی کی پوزیشن کیا ہوگی لیکن اس کے سربراہ نجم سیٹھی نے پہلے کہا تھا کہ اگر پاکستان کو ان کے ملک میں چند گیمز کی میزبانی کی اجازت نہ دی گئی تو وہ حصہ نہیں لے گا۔ پی سی بی کی پوزیشن کافی کمزور ہو چکی ہے۔
ایشیا کپ 2023،بھارت سمیت اہم ممالک کی ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت، پاکستان سے رابطہ کیلئے اہم شخص نامزد
ادھر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس سے قبل ہی دھماکا کردیا ہے اور آج 29 مئی کو کولمبو میں اعلان ہوا کیا ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ہم شارٹ نوٹس پر ایونٹ کےمیزبان ہونگے،حتمی اعلان اے سی سی کرے گا۔
سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، اگر ایشین کرکٹ کونسل جزیرے کو چیمپئن شپ الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ایس ایل سی مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ فیصلہ اب اے سی سی پر منحصر ہے، سری لنکا کرکٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو کو بتایا کہ یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ متنازعہ ایونٹ پر غیر رسمی بات چیت کے نتیجے میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ تقریب کے لیے صرف ایک مقام ہو۔
ایشیا کپ 2023،سری لنکا نے حتمی فیصلہ سے قبل دھماکا کردیا
کولمبو یا کچھ نہیں، یہ تھا وہ بڑا جملہ جو بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ نے غیررسمی بات چیت میں کہا۔ سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ ہم بی سی سی آئی کے ساتھ جائیں گے، ایس ایل سی عہدیدار نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں اے سی سی کا باضابطہ اجلاس متوقع ہے۔
اب یہ واضح ہے کہ پی سی بی اے سی سی میں واضح طور پر الگ تھلگ ہو رہا ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایشیا کپ 2023 مکمل نیوٹرل وینیو پر مننتقل
ادھر آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور اس کے سی ای او جیف ایلارڈائس دو روزہ دورے پر منگل کو لاہور آئیں گے۔ دورے کے دوران وہ پی سی بی حکام سے بات چیت کریں گے اور امکان ہے کہ وہ ون ڈے ورلڈ کپ کے مقامات پر بات کریں گے جس کے شیڈول کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
یہ بھی طے ہے کہ بھارت احمد آباد میں ہی پاکستان کا میچ رکھے گا اور آئی سی سی حکام مقام کی منتقلی کے حوالہ سے پی سی بی سے مان جانے کی بات کریںگے۔
نوٹ ،کرک اگین نے 8 مئی 2023 کو ایشیا کپ کے مکمل نیوٹرل وینیو پر منتقلی کی نیوز بریک کی تھی