کرک اگین رپورٹ ۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ،پاکستان تیسرے درجہ کی ٹیم کنفرم،کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستان نے ایشین ویمنز گیمز کرکٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گرین شرٹس نے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
میچ لو سکورنگ رہا
دونوں ٹیموں کی بیٹرز کھل کے اسکور نہ کر سکیں۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی ۔46 رنز کا شاندار آغاز لیا لیکن 61 رنز تک اس کی 4 اور 67 رنز تک اس کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔کل فیروزہ 31 رنز بنا کر نمایاں تھیں۔پھر عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا ہے اگلی وکٹ پر 67 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا اسکور بہتر کیا۔پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز کر سکی۔ فاطمہ 45 رنز پر نائٹ آؤٹ رہیں۔عالیہ ریاض 25 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ کسی بھی موقع پہ اس کی بیٹرز کھل کے بیٹنگ نہ کر سکیں۔ پاکستان کی بولنگ لائن کے خلاف مکمل طور پر ناکام رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر ایک 114 رنز بنا سکی۔ یوں پاکستان نے 31 رنز سے یہ تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر بہرحال ایشین گیمز میں وکٹری سٹینڈ پر اختتام کیا۔تو بنگلہ دیش کی شرمین اختر 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹیں ۔ان کے علاوہ کوئی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔پاکستان کی ام ہانی نے چار اوورز میں 10 رنز دے کے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ایشن گیمز کرکٹ ویمنز کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔
