آسٹریلیا کی 9 کرکٹرز کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ وام اپ میچ میں فتح
پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کی 9 کرکٹرز کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ وام اپ میچ میں فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے 9 کھلاڑیوں کے ساتھ پہلا وارم اپ میچ جیت لیا ہے۔پورٹ آف سپن میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں اس نے نمیبیا کو آسانی کے ساتھ 7 وکٹ سے زیرکرلیا۔
ایک موقع پر 4 متبادل کھلاڑی کوچنگ سٹاف سے فیلڈ میں تھے۔ان میں ایک ہیڈ کوچ،2 اسسٹنٹ کوچ اور ایک نیشنل سلیکٹر جارج بیلی شامل ہیں۔
نمیبیا نے پہلے کھیل کر9 وکٹ پر 119 رنزبنائے۔زین گرین 38 رنزبنائے۔ایڈم زمپا نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں کینگروز نے ہدف صرف 10 اوورز میں 3 وکٹ پر پورا کیا۔ڈیوڈ وارنر نے21 بالز پر 54 رنزکی اننگ کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ آغاز سے قبل آسمان پر،وارم اپ میچ میں اپ سیٹ ،سری لنکا ہارگیا