ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھانے کے وقفے تک5 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالئے، مجموعی برتری 138 رنز کی ہوگئی ہے۔ کپتان کریگ بریتھویٹ 52،عامر جانگو 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگ میں مہمان ٹیم نے کم سے کم دوسرے روز میچ ختم ہونے کا تاثر کسی حد تک ختم کردیا ہے۔ دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر بلے بازوں نے محتاط انداز اختیار کیا اور 50 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا، مائیکل لوئس…
Author: admin
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،امپئار نے مسلسل 2 ڈرامے کردیئے،بیٹر دونوں بار محفوظ اور پھر خود سے باہر۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے روز غیر متوقع طور پہ اس نے اچھا اغاز کیا ہے 91 کے اسکور پر اس وقت بہت بڑا ڈرامہ ہوا جب ساجد خان کی گیندوں پر امپائر نے مسلسل دو مرتبہ سیٹ پیٹر بریتھویٹ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ دونوں مرتبہ بیٹر نے فیصلہ چیلنج کیا اور دونوں بار وہ محفوظ ہو گئے۔ اس سے قبل پاکستان نے اوپر تلے دو ریویو لیئےاور اس کے دونوں ضائع…
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔محمد رضوان کو چوٹ لگی یا کوئی اور مسئلہ،عارضی ریلیف یا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس سیریز کے سب سے انفارم بیٹر محمد رضوان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ ساجد ساجد خان کی ایک بال ان کی ٹانگ پر لگی۔ بیٹر نے لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن بال ان کی ٹانگ کو لگ گئی ۔اس وقت تو انہوں نے تھوڑا سا آرام محسوس کیا،لیکن اگلی بال کے بعد جیسے ہی وہ جھک کر دوبارہ کھڑے ہوئے تو صاف طور پہ دیکھا جا سکتا…
ٹیسٹ کرکٹ گزشتہ سال نئے جوبن پر لیکن پھر بھی فریب،اس سال کمزور،آگے کچھ کیلئے فائدہ،کچھ کیلئے موت،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان میں رواں سال کے ابتدائی ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ٹی 20 جیسے فارمیٹ کی شکل میں ہے،ون ڈے کرکٹ بھی اس سے بہتر اور پرسکون انداز میں ہوتی ہے لیکن یہ کیسی ٹیسٹ کرکٹ ہے جو کہیں سے کہیں جارہی ہے۔میچ 2 روز میں ختم ہوسکتا ہے۔پچھلے سال2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 3.62 فی اوور کے حساب سے رنز بنائے گئے جوپہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو اپنے ہی میدان…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔دنیا میں کتنے ٹیسٹ 2 روز میں،پاکستان میں پہلے کبھی ایساہوا،ویسٹ انڈیز آخری بار یہاں کب میچ جیتا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،دوسرا ٹیسٹ۔دوسرا دن۔کیا یہ میچ آج دوسرے ہی روز ختم ہوجائے گا۔اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا۔کیا یہ ممکن ہے۔ممکن کیوں نہیں،جب پہلے روز 20 وکٹیں گرگئی ہیں اور دونوں اننگز مکمل ہوگئی ہیں تو یہ سب دوسرے روز بھی ممکن ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا کئی بار ہوچکا ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ دو دن میں مکمل ہوا ہو اور تیسرے روز تک بھی نوبت…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز،انڈیا چیمپئنز نے شیکھر دھون کی خدمات حاصل کرلیںکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی لیجنڈ شیکر دھون دوسرے ایڈیشن کے لئے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے لئے ٹیم انڈیا کے چیمپیئن کو مختص کریں گے۔ ٹی 20 ایڈیشن عالمی کرکٹ کے ستاروں اور لیجنڈز کو کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کی دعوت دینے کے لیے جانا جاتا ہے تاکہ وہ ایک عظیم محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کیلنڈر مارکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، اضافی مقامات اور میدان میں شائقین کو ان…
عمران عثمانی ہیٹ ٹرک ہولڈر گھبراہٹ میں،پینک بٹن آن،ملتان کے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ کب اور کیا،سب واضح۔ ۔وہ ایک ہیٹ ٹرک کر کے داخل ہو رہے تھے، چھ وکٹیں تھیں اننگز میں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سپن جادو گری کی مسلسل چھلک نمایاں تھی۔ پاکستان کی 73 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار کسی اسپنر نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔ چوڑا سینہ ،پرسکون چہرہ اور باوقار مسکراہٹ کی توقع تھی، لیکن یہ کیا۔ وہ پریس کانفرنس کے لیے اس طرح داخل ہوئے جیسا کہ گھبرائے ہوں۔ باڈی لینگویج اور چہرے کا انداز قابل اطمینان نہیں تھا۔ اس کی کیا وجہ…
ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔پچ ہمارے لئے ہی نہیں،پاکستان کیلئے بھی چیلنج،کنٹرول سنبھال لیا،ویسٹ انڈین کوچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے بائولنگ کوچ جیمز فرینکلن نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بائولرز نے پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے آج ہماری بالنگ پرفارمنس بہترین رہی۔ ہم نے پاکستان پر مناسب پریشر ڈالا، جس کے باعث ان کی بیٹنگ لائن میں مشکلات آئیں۔ فرینکلن نے مزید کہا کہ ہماری آخری کی پارٹنرشپس نے ہمارے ٹیم ٹوٹل کو…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔پہلا سوال مزے کا،دوسرا آپ نے مزے لینئ کیلئے کیا،نعمان علی کے جواب پر مسکراہٹیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر نعمان علی نے اپنی ہیٹ ٹرک بچوں کے نام کی ہے اور کہا ہے کہ میچ ابھی باقی ہے۔جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ہے کہ اتنا بڑا اعزاز مجھے دیا،ایسی کنڈیشن میں ایسا میچ متوقع تھا،اب ایک اننگ کا میچ ہوگیا ہے،اب…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔دوسرا ٹیسٹ،ملتان میں سپن پچ نے پہلی ہی روز دونوں ٹیموں کو نچادیا،ویسٹ انڈیزپہلی اننگ جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان ٹیسٹ،بائولرز کی گھن گھرج میں سکورز بہہ گئے، ویسٹ انڈیز کے 163 کے جواب میں پاکستان 154 پرآؤٹ۔مہمان ٹیم نے پہلی اننگ جیت لی،اسپن ٹریک پر پہلے روز 20 وکٹیں اڑگئیں،ٹیسٹ کرکٹ ون ڈے فارمیٹ سے بھی تیز ہوگئی ہے۔ دن بھر میں مجموعی طور پر 40 وکٹیں گریں،ویسٹ انڈیز 163 جبکہ پاکستانی ٹیم 154 پر پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55 ، پاکستانی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔اداکاری یاکارکردگی، آئی سی سی منیز ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کا اعلان،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ارشدیپ سنگھ نے اداکاری کی یا کارکردگی تھی۔ جب بھارت نے جون میں کیریبین اور امریکہ میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں فتح کے ساتھ ایک بڑی ٹرافی جیتنے کا انتظار ختم کیا، اور اس نے اپنی ساکھ کو ایک اہم پاور پلے اور ڈیتھ باؤلرز کے طور پر مستحکم کیا ہے۔ 25 سالہ بائیں بازو کے کھلاڑی کو طویل عرصے سے سرفہرست مقام کے لیے اشارہ کیا جا رہا ہے، اور بھارت نے 2022…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک،بھارت زیادہ کھیل کر بھی پاکستان سے بہت پیچھے،ذرا دیکھیں تو۔کرکٹ ریکارڈز میں سے تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی جتنی بھی طاقت ہو،اپنے بازو پر بگ تھری سمیت دیگر ممالک سے 3 سے لے کر 5 تک کے ٹیسٹ میچز ککی سیریز کھیل کر پاکستان سے دوگنا ہرسال ٹیسٹ میچزہی کیوں نہ کھیل لے لیکن بہت سے میدانوں میں وہ پاکستان سے پیچھے اور اس کے پلیئرزکی پرفارمنس کے سامنے ہیچ ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹ کی ہیٹ ٹرک کا باب ہی دیکھ لیں۔پاکستان کے 5 ویں کھلاڑی نے…