کینبرا ،کرک اگین رپورٹ شان مسعود اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے 4 روزہ میچ کے دوسرے دن لنچ پر اپنی اننگ 391 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ شان مسعود نے ایک اور فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنادی۔وہ 201 پر ناقابل شکست لوٹے۔ آسٹریلیا نے آخری وقت تک بناکسی نقصان کے اپنی اننگ کی ہاف سنچری مکمل کرلی تھی۔
Author: admin
سڈنی،کرک اگین رپورٹ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ریٹائرمنٹ یا،سٹیون سمتھ نے اپنے کیریئر مستقبل کلیئر کردیا،بریکنگ نیوز۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں اور ان کا اعلان پہلے سے ہے،اس کے بعد ان کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ طے ہے لیکن ایک اور سینئر کرکٹر سٹیون سمتھ کا اہم بیان آگیا ہے۔گزشتہ 2 سال سے ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط درجہ کے حامل کھلاڑی نے کیا فیصلہ کیا ہے۔سب جاننا چاہتے ہیں اور یہ اس لئے بھی گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ اپنے ہوم گرائونڈ پر علم نہیں یہ آخری ٹیسٹ ہو یا اس سے اگلے سال۔سب چونک…
نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایک موقع پر اس کے 4 کھلاڑی صرف23 رنزپر پویلین لوٹ گئے تھے۔پہلا میچ جیتنے والی میزبان ٹیم یہ سوچ بھی نہ سکتی کہ اتنا برا آغاز ہوگا۔پھر کپتان شائی ہوپ ایک بار پھر امیدیں روشن کرگئے،جب انہوں نے شرمین ردرفرڈ کے ساتھ مل کر 5 ویں وکٹ پر 129 اسکور کا اضافہ کرکے 29 اوورز میں اسکور 152 تک پہنچادیا۔ یہاں سے انگلش بائولرز نے واپسی کی اور خطرناک بنتی شراکت کو شرین ردرفرڈ کو آئوٹ کرکے…
کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے اور انگلینڈ نے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سرویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں میزبان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ شروع ہوگئی ہے۔5 رنزپر4 آئوٹ ہیں۔8 اوورز کا کھیل ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے 172 رنزکے جواب میں 55 رنز 5 وکٹ پر اپنی اننگ دوبارہ شروع کرے گی،کیوی ٹیم مشکل میں ہے۔کین ولیمسن کی وکٹ اور بنگلہ دیشی فیلڈر کا کیچ اس وقت شہ سرخیوں میں ہے۔ قومی فاسٹ باولر حارث روف بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے اسلام…
کینبرا،کرک اگین رپورٹ Twitter Image/PCB آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے بابر اعظم سے کیا کہا،کون سے 3 چہرے کھل اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم سے کیا کہا ااور ان کے متعلق کن خیالات کا اظہار کیا۔یہ جاننے کیلئے کرک اگین نے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا تو دلچسپ بات سننے کو ملی۔ کینبرا میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ کے لئے بائیس ممالک کے چار سو 85 بین الاقوامی کھلاڑیوں نے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ 2024 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ 46 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کی موجودگی سے اضافہ ہوا ہے، یہ دونوں آئی سی سی مردوں کی پلیئر رینکنگ میں بلے بازوں کے لیے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ عالمی نمبر 5 بلے…
کراچی 6 دسمبر، 2023 نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں راولپنڈی، لاہور بلوز اور پشاور نے کامیابی حاصل کی۔ آج کا آخری میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کراچی وائٹس اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنائے۔ محمد اخلاق سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔سعد نسیم 33 رنز بناکر ناٹ…
کرک اگین رپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کون آگیا،کون آنے والا،5 برس بعد بڑی تبدیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ پی ایس ایل کے 2024 ایڈیشن میں ہیڈ کوچ مقرر ہوں گے۔ اس اعلان میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد گلیڈی ایٹرز کے کوچ کی پہلی تبدیلی نظر آئے گی، کیونکہ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان، جنہوں نے آٹھ سال تک کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کو ٹیم کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا جائے گا۔ کراچی سے رخصت …
بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم ٹیسٹ تاریخ کے دوسرے بلے باز بن گئے جنہیں بدھ کے روز ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں میدان میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے مشفق کے خلاف اپیل کی، جو 41 ویں اوور میں کائل جیمیسن کے خلاف کھیلے ہوئے اپنے دستانے سے گیند کو دور دھکیلتے پائے گئے۔ ٹیلی ویژن امپائر احسن رضا نے مشفق کو 35 رنز پر آؤٹ قرار دے دیا جب آن فیلڈ امپائرز نے چیک طلب کیا۔ انگلینڈ کے لیونارڈ ہٹن واحد دوسرے بلے باز تھے جنہیں 1951 میں اوول…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آج لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی بحالی کے آخری مرحلے کا آغاز کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد، وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے کیونکہ پی سی بی نے ان کے طبی اخراجات پورے کیے اور انھیں ماہر طبی عملے کی ٹیم سے مسلسل دیکھ بھال حاصل ہوئی۔ نسیم کی بحالی ، لاہور میں…
کینبرا،کرک اگین رپورٹ شان مسعود کے 150 رنزبھی مکمل،آسٹریلیا میں ان کی ڈبل سنچریز وائرل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے کپتان شان مسعود کے آسٹریلیا میں چرچے،2 برس قبل انگلش کائونٹیز میں بنائی گئی 3 ڈبل سنچریز وائرل ہوگئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو پہلے روز ٹاپ پر کھڑا کیا ہے۔ کینبرا میں پاکستانی کپتان نے سنچری کیلئے پونے دوسو بالز کھیلیں لیکن اس کے بعد سٹرائیک ریٹ بہتر ہوا ہے،اب ان کے 150 رنزبھی مکمل ہوگئے ہیں۔ سرفراز احمد کے 41،بابر…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ،ڈیوڈ وارنر،مچل جانسن وار میں ڈرامائی موڑ،پرتھ میں آمنے سامنے ہونگے۔ڈرامائی تبدیلی۔پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا میں 2 اعتبار سے اہم ہوگیا۔ایک تو پاکستان سے میچ ہوگا،دوسرا مقابلہ سابق یسر مچل جانسن اور ان کے اہم وطن اوپنر ڈیوڈ وارنر میں پڑے گا۔ مچل جانسن اگلے ہفتے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر سے آمنے سامنے ہوں گے کیونکہ ان کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں کمنٹیٹر کے طور پر برطرف نہیں کیا ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب جانسن نے…