اوول،لندن،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کا اعتراف جرم۔76 سالہ عادی دعویٰ کرڈالا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست۔ٹی 20 سیریز میں 0-2 کی ناکامی،دوسرے الفاظ میں وایٹ واش شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم نے کافی غلطیاں کی ہیں۔پچ ریڈنگ میں ناکامی ہوئی،ٹیم سلیکشن میں غلطی ہوئی ہے لیکن ہم نے اس سے سیکھا ہے۔سوال یہ ہے کیا سیکھا ہے۔ جواب کا حاصل کلام یہ تھا کہ ٹی 20 میں ہم یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،اس سے سیکھیں گے اور جیتیں گے۔یہ وہ جواب ہے جو 76 سال سے پاکستانی قوم ہر…
Author: CricAgain Desk
لندن،کرک اگین رپورٹ چوتھا ٹی 20،چیئرمین پی سی بی کا دورہ کامیاب،پاکستان لیٹ گیا،سیریز گئی،میچ کی 11 اہم جھلکیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے پاکستان کو روند دیا،چیئرمین پی سی بی کا دورہ شاید کامیاب۔چوتھے ٹی 20 کی سنسنی خیز جھلکیاں۔ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں وکٹوں سے ہراکر 4 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔اوول لندن میں بارش بچاسکی نہ کوئی پلیئر۔پاکستان کی 59 رنزکزیا چھی اوپننگ شراکت کے باوجود اعظم خان،شاداب خان کا بوجھ 9 کھلاڑیوں کو لے ڈوبا،ٹیم ایک بال قبل 157 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔بابر اعظم نے 36…
لندن،کرک اگین رپورٹ اوول میں بھی بارش،میچ دوبارہ شروع ہوا ہی چاہتا۔،پاکستان انگلینڈ میچ میں بارش لیکن یہ معمولی لگتی ہے۔کورز آکر ہٹادیئے گئے۔11 بجکر 40 منٹ پر میچ شروع ہواسکتا،اگر بارش نہ ہوئی تو اوورز پورے ہونگے۔ پاکستان نےدس اوورز 4 بالز پر 5 وکٹ پر 91 رنزبنائے تھے۔
لندن،کرک اگین رپورٹ Getty Images پاکستان پاور پلے ختم ہونے سے ایک بال قبل 59 رنزبناکسی نقصان کے تھا لیکن پاور پلے کی آخری بال پر بابر اعظم شاندار 36 رنزبناکر جوفرا آرچر کا شکار بنے تو ساتھ ہی اگلے اوور میں دوسرے اوپنر محمد رضوان بھی چلے گئے،انہیں عادل رشید نے کلین بولڈ کیا۔رضوان نے 16 بالز پر 23 اور بابر نے22 بالز پر 36 رنزبنائے۔ پاکستان 65 رنز تک 2 وکٹ گنواچکا تھا،اب وکٹ پر عثمان خان اورفخرزمان موجود تھے۔
لندن،کرک اگین رپورٹ Getty Images پاکستان کے سابقہ اوپنرز بحال۔محمد رضوان اور بابر اعظم اپنی جگہوں پر واپس آگئے اور ٹی 20 ورلڈکپ سے صرف ایک میچ قبل،یا یوں کہہ لیں کہ میگا ایونٹ سے قبل آخری میچ میں۔اب یہی پیئر آگے بڑھے گا۔ اوول لندن میں انگلینڈ نےپاکستان کے خلاف 4 میچزکی سیریز کے آخری میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔پاکستان نے تبدیلیاں کی ہیں۔نسیم شاہ اور عثمان خان واپس آئے ہیں۔ ادھر عماد وسیم کی پسلی میں درد ہوگیا ہے،ان کو تو میڈیجکل پینل نے مچ سے باہر کیا ہے لیکن توقع کی…
لندن،کرک اگین رپورٹ ایک جانب تنقید نہ کرنے کا حکم،دوسری طرف بابر اعظم نے پھر فین کا دل توڑدیا،نسیم شاہ چھاگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستانی ہائی کمیشن پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیتا ہے،اس میں چیئرمین پی سی بی بھی موجود تھے،ساتھ میں حکم دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل تک یا ایک ماہ تک کوئی تنقید نہ کریں۔ دوسری جانب یہ عالم ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم انگلینڈ میں فینز کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔ایک وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی عمر کا فین بال اور مارکر لئے…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان کہاں باہر ہوگا،سنیل گاواسکر کا تبصرہ آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے ممتاز لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر کے ساتھ تجزیہ کار سنیل گاواسکر کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالہ سے اہم بیان آگیا ہے۔پاکستان اور بھارت میچ پر بھی بات کی ہے اور ساتھ میں ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں منتخب کی ہیں۔ گاواسکر کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی نہیں جاسکے گا،بھارت کے خلاف میچ بھی ہارجائے گا۔انہوں نے پاکستان کے کمبی نیشن اور پیسرز کی ناکامی پر بات کی ہے…
نیویارک،کرک اگین رپورٹ چند روز قبل ملنے والی دھمکیوں اور گزشتہ روز جاری کیا جانے والاپرتشددپوسٹر سامنے آنے کے بعد امریکا میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھار میچ کیلئے سکیورٹی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حکام کو ابھی تک رپورٹ شدہ خطرے کی پشت پناہی کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں ملا ہے، لیکن آئی سی سی نے کہا کہ نیویارک سمیت پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی مضبوط ہوگی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں ہر ایک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے پاس…
چیمسفرڈ ۔کرک اگین رپورٹ Getty Images پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلینڈ میں پھر شکست،ون ڈے سیریز بھی گئی۔انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 178 رنز سے ہرادیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 302 رنز بنائے۔نیٹ سیور برنٹ کی سنچری، 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان ٹیم 124 رنز بناکر آؤٹ ۔ منیبہ علی 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔سوفی ایکلسٹن کی تین وکٹیں ، ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلیانگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ انگلینڈ ویمنز…
لندن،کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کی انگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی 20 ورلڈکپ سے نکالنے کے بعد انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ سے بھی محروم کردیا ہے۔اسپنر کو این اوسی دینے سے انکار سامنے آیاہے۔ اسامہ میر نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ سال جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا تھا اس کے مطابق ان کو پی ایس ایل کے ساتھ دیگر دو غیر ملکی لیگز کی اجازت تھی۔اسامہ میر چونکہ 2 لیگز کھیل چکے،اب ان کا وورسٹر شائر…
کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،اب تک کی 6 ہیٹ ٹرکس،پاکستانی شامل یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،ٹی 20 ورلڈکپ کہانی اور ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز کی بات کی جائے تو ہیٹ ٹرکس کا باب دیکھتے ہیں۔دنیا کے کون سے بائولرز کو یہ اعزاز ملا کہ وہ ہیٹ ٹرک جیسا کارنامہ سرانجام دے سکیں۔پاکستان کا کوئی بائولر یہ ہیٹ ٹرک نہیں کرسکا،پاکستان کے خلاف بھی کسی کو ہمت نہیں ہوئی۔اب تک 6 ٹی 20 ورلڈکپ ہیٹ ٹرک ہوچکی ہیں۔ بریٹ لی، آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول۔پاکستانی اوقات کے ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول،پاکستانی ٹائمنگ کے ساتھ۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز میں اب قریب 3 ہفتے باقی ہیں۔اسکواڈز کا اعلان ہورہا ہے۔کرک اگین پڑھنے والوں کیلئے ایک بار پھر شیڈول پیش خدمت ہے۔یہاں پاکستانی اوقات درج کئے گئے ہیں،اس لئے کئی میچز اصل شیڈول سے اگلے روز میں منتقل ہوجاتے ہیں،اس کا بھی یہاں ذکر ہوا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا،…