برمنگھم،کرک اگین رپورٹ ایشز،نتیجہ سے قبل لڑائی،عثمان خواجہ کے ساتھ پھر بد تمیزی،گالم گلوچ۔ ایشز ٹیسٹ کے آخری روز کی بارش بھی انگلش کھلاڑیوں کو ٹھنڈا نہ کرسکی۔آخری سیشن سے پہلے سٹورٹ براڈ نے خواجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔اس کے بعد پانی کے وقفہ میں اولی رابنسن خواجہ سے لڑے۔جمی اینڈرسن نے بیچ بچاؤ کروایا۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جیمز اینڈرسن نے اولی رابنسن کو عثمان خواجہ سے دور کھینچ لیا جب جوڑی کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔منگل کو ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ کے تناؤ کے آخری دن کے دوران دونوں…
Author: admin
لاہور 20 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز گال اور کولمبر میں کھیلی جائے گی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ شیڈول سامنے آرہا ہے۔ پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔…
ہانگ کانگ 20 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز Courtesy by ACC بنگلہ دیش اے نے ہانگ کانگ میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ایمرجنگ کو6 رنز سے شکست دیدی۔ بدھ کے روز ہونے والے فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ انڈیا اے سے ہوگا۔ انڈیا اے اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہ ہوسکا۔ انڈیا اے نے چونکہ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لہذا اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ…
اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے پی سی بی چیئرمین کے لئے ذکا اشرف اور سپریم کورٹ کے وکیل مصطفیٰ رمدے کو تجویز کیا ہے۔سمری جاری ہوگئی ہے۔دونون نام گورننگ بورڈ میں شامل ہونگے اور پھر 10 رکنی بورڈ انتخابات کے ساتھ 3 سال کیلئے پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کرے گا۔ رات گئے رپورٹ کیاتھا کہ نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے ہیں۔اب سپریم کورٹ کے معروف وکیل مصطفیٰ رمدے کے ساتھ ذکا اشرف کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ دونوں کو پی سی بی کے 10 رکنی بورڈ میں شامل کیا جائے…
لاہور،اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ پی سی بی منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لیگل نوٹس ۔کام سے فوری روکنے کا حکم دینے کی درخواست ۔اپنے عہدے سے قریب سبکدوشی اختیار کرنے والے نجم سیٹھی نے آج شام پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رکھا ہے۔یوں ان کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو رمیز راجہ کے ساتھ بھی نہ ہوا۔ کرکٹ کی تازہ ترین بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اچاک رات گئے مستعفی ۔انہوں نے تاریخ بدلنے کے 50 منٹ کے بعد ایک سنسنی…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ ایشزکا پہلا ٹیسٹ کس کا،ریکارڈزکےتناظر میں فاتح ابھی سے جان لیں۔ٹیسٹ کرکٹ کیا،بلکہ دنیائے کرکٹ میں آج کا دن ہر ایک کے لئے یہ سوچنے اور پھر انتظار کرنے کا ہے کہ آج کون جیتے گا۔برمنگھم میں آسٹریلیا فاتح ہوگا یا انگلینڈ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز ہے۔ایشز کا بھی پہلا ٹیسٹ ہے۔آج آخری روز ہے۔کینگروز کو مزید 174 اسکور درکار ہیں۔انگلینڈ کو 7 وکٹ کی ضرورت ہے۔ ایج باسٹن میں 281 رنزکا ہدف ہے،جیسا کہ گزشتہ رات لکھا جاچکا ہے کہ اسی میدان میں آسٹریلیا 2005 کےا یشز ٹیسٹ میں 282 رنزکے ہدف میں…
کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ کرکٹ میچ میں موت کرکٹ میچ میں قتل،2005 ایشز ٹیسٹ کی یاد کیوں تازہ،آسٹریلین دھوکے باز،اہم خبریں۔کرکٹ کی ایک تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کانپور کے گھاٹم پور کے علاقے میں شام 5 بجے کے قریب کچھ بچے کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ دوستانہ میچ جلد ہی انتشار کا شکار ہو گیا جب ہرگووند نے سچن پر الزام لگایا، اور اپنے بھائی کی مدد سے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔اتر پردیش کے کانپور میں پیر کی شام کرکٹ کا ایک دوستانہ کھیل پرتشدد ہو گیا، جب ایک بلے باز نے…
لاہور،کرک اگین اسپیشل رپورٹ نجم سیٹھی رات گئے اچانک پی سی بی چھوڑ گئے،بڑا اعلان،بگ بریکنگ نیوز۔کرکٹ بریکنگ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اچاک رات گئے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے تاریخ بدلنے کے 50 منٹ کے بعد ایک سنسنی خیز ٹوئٹ کی ہے،جس کا حاصل حصول یہ ہے کہ سب کو سلام۔میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا نہیں بننا چاہتا۔ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔ ان حالات میں میں پی سی بی کی…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ ایشز،ایج باسٹن ڈرامہ،سمتھ بڑےچانس کے بعد بھی گئے،میچ سنسنی خیز مرحلہ میں داخل ۔ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ نہایت ڈرامائی موڑ میں داخل ہوگیا۔آسان لمحات میں ،آسان ہدف کے سامنے آسٹریلیا کے سپر اسٹار مارنس لبوشین اور سٹیون سمتھ مکمل فیل ہوگئے۔اسمتھ کو ایک ایسا چانس ملا،جس میں انگلش ٹیم کی حماقت نمایاں تھی لیکن وہ اس کے باوجود مزید 2 بالیں ہی کھیل سکے۔براڈ نے اس دوران امپائر کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ یہ سب دیکھ نہیں سکے۔ ایج باسٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ ایج باسٹن کے بھرے اسٹیڈیم میں سناٹا،شاہین آفریدی کی آمدپر پاکستانی نغمہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی بھی ایج باسٹن پہنچ گئے۔ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز انہوں نے بھی اسٹیڈیم میں گزارا۔کرکٹ فینز خاص کر بارمی آرمی گروپ نے بگل بجاکر ان کا استقبال کیا۔ بارمی آرمی کے ایک برطانوی نژاد کرکٹ فین نے دل دل پاکستان گیت گایا اور کہا ہے کہ لیجنڈری کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہے۔ ورلڈکپ شیڈول،پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا جواب،شیڈول رونمائی سیٹ ایج باسٹن میں اس وقت سناٹا ہے،انگلش…
بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سابق ورلڈ چیمپئن سری لنکا کی شاندار جیت۔متحدہ عرب امارات کو 175 رنز کے بڑے فرق سے ہرادیا۔ایک اور میچ میں بڑا آپ سیٹ،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹیسٹ ملک ہارگیا ہے۔ آئی لینڈرز نے 6 وکٹ پر 355 رنز بنائے۔ناکام ٹیم 39 اوورز میں صرف 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ہاسا رنگا نے 24 رنز دے کر 6 وکٹ لئے۔ بلاوایو میں ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والا آئرلینڈ عمان کی ٹیم سے ہارگیا۔آئرش ٹیم 7 وکٹ…
لندن،کرک اگین رپورٹ ورلڈکپ شیڈول،پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا جواب،شیڈول رونمائی سیٹ،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر ورلڈکپ 2023 شیڈول کی منظوری دے دی۔اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔پاکستان کی جانب سے اپنے شیڈول میں اٹھائے گئے 3 اعتراضات یاتشویش کو مسترد کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ دبئی اور لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے تیار کردہ مجوزہ ڈرافٹ شیڈول کو تمام ممالک کے پاس بھیجا گیا…