Author: admin

راولپنڈی ،لندن،کرک اگین رپورٹ اعلان جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے ہوگا وہ کرکٹ فینز جو جمعرات یکم دسمبر کو پاکستان انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں،ان کے لئے سکون والی زیادہ نیوز نہیں ہے۔وہ بدھ کی رات جب سونے کے لئے لیٹیں اور خاص کر انگلینڈ اور یورپ میں مقیم پاکستانی فینز،تو وہ یہ سوچ کر سوئیں کہ صبح جاگیں گے تو ممکن ہے کہ میچ شروع ہی نہ ہو۔ انگلش میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز نے بدھ کو حتمی فیصلہ لینے سے گریز کیا ہے۔اب جمعرات…

Read More

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں نے فینز کے ساتھ وقت گزارا ہے اور ساتھ میں کچھ فن بھی کیا۔آٹوگراف دیئے۔تصاویر بنوائیں،گپ شپ کی ہے۔ راولپنڈی میں پی سی بی کے زیر اہتمام یہ میٹنگ رکھی۔ فینز نے پلیئرز سے سوالات کئے۔امام الحق نے بتایا ہے کہ اچھا لگا کہ ہم اپنی بات کرسکے۔ دوسری جانب پی سی بی کے مطابق کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ٹی 20 کھیل کر آئے ۔پنڈی میں اچھا وقت گزارا،تیاری کی ۔ انگلش پلیئرز کی بیماری کے بعد پی سی بی کی جانب سے تاحال حتمی…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ انگلش کھلاڑی جوئے روٹ نے کہا ہےکہ ہر سیریز اہم ہوتی ہے۔،ٹیسٹ سیریز خاص ہوتی ہے،چاہے اس کا تعلق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن سے ہویا نہ ہو۔ہم یہاں جیتنے کے لئے آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایک بار پھر قہقہے لگ گئے،جب ان سے باورچی اور ٹیم پلان کے بارے میں پوچھا گیا۔ جوئے روٹ نے بتایا ہے کہ کھلاڑی بیمار ضرور ہیں لیکن یہی اسکواڈ کل کھیلے گا،اس میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔جہاں تک گیم پلان کا تعلق ہے تو انہوں نے پوچھا میرا پلان یا ٹیم کا پلان،جب پوچھا گیا کہ ٹیم کاپلان بتائیں،انہوں نے…

Read More

کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل کیا ہوا۔پاکستان اور انگلش کپتان آج ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی بھی نہ کرسکے۔اب یہ تقریب کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔اپنا شیف لانے کے باوجود کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کی اطلاعات عام ہوئی ہیں لیکن اس معاملہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے گزشتہ رات اپنے معمولات میں بے انتہا بے پروائی کی ہے،اس کی رپورٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ٹرافی رونمائی ملتوی،اپنے باورچی کے باوجود انگلش ٹیم بد ہضمی کا شکار، بین سٹوکس محروم…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ انگلش کرکٹ ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بد ہضمی کا شکار ہوگئی ہے۔میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل اسکواڈ کے اکثریتی ممبرز کا پیٹ خراب ہوگیا ہے۔ہوٹل رومز میں دوڑیں لگی ہیں۔ آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 5 کھلاڑی پریکٹس کے لئے آئے ہیں۔اہم ترین اور خطرناک بات یہ ہے کہ کپتان بین سٹوکس بھی متاثرین میں شامل ہیں۔اس کے نتیجہ میں وہ ٹرافی رونمائی کے لئے بھی نہیں آئیں گے اور نہ ہی اہم ترین پریکٹس کریں گے اور بابر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس بھی نہیں کریں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ…

Read More

عمران عثمانی کا تجزیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان انگلینڈ سیریزکےبعدکہاں ہوسکتا،جائزہ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز جہاں میزبان ملک کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ 17 برس بعد ہورہی ہے،وہاں ہمیں یہ بھی بھولنا نہیں ہوگا کہ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز بھی ہے۔اس ایونٹ کے آخری ماہ ہنگامہ خیزی کے ساتھ شروع ہورہے ہیں۔فائنل کے لئے 2 سیٹیں ہیں اور 4 سے 5 امیدوار ہیں۔پاکستان ان خوش قسمت ٹیموں میں شامل ہے کہ اس کے باقی ماندہ میچز ہوم گرائونڈز میں ہیں اور جیتنے کی صورت میں فائنل…

Read More

عمران عثمانی انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کون سے 11 کھلاڑی لارہی ہے،اس بارے میں حتمی اعلان 30 نومبر 2022 کو متوقع ہے۔انگلش ٹیم کا مزاج یہ ہے کہ وہ اپنے حتمی الیون پلیئرزکااعلان کردیا کرتے ہیں۔یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے بھی ایس ہی امید ہے لیکن میچ کی پچ کی بنیاد پر فیصلہ میچ صبح تک موخر بھی ہوسکتا ہے۔ انگلینڈ کا بائولر ہوں،کوچ نہیں،جیمز اینڈرسن سوال پر حیرت زدہ پاکستانی ٹیم میں ممکنہ طورپر 2 ڈیبیو ہوسکتے ہیں۔حارث رئوف اور ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو کرلیں گے۔سوال یہ ہے کہ…

Read More

لندن،راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ آج پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز ایک ایسے ماحول میں ہونے جارہی ہے،جب ملک میں بہت بڑی تقسیم موجود ہے اور یہ اتنی خطرناک ہے کہ ایک چنگاری سارے گلستاں کو آگ لگاسکتی ہے۔پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ،اب فضا تو وہی ہے جو 29 نومبر سے قبل تھی لیکن اس میں خاموش خوشگوار امیدیں وابستہ ہیں۔فضا کی تبدیلی کی،حالات کی تبدیلی کی،اس لئے کہ آج پاکستان میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے،سٹک کی تبدیلی۔ یہ وقت 45 برس قبل کا نہیں ہے،جب ملک میں عملی طور پر مارشل لاتھا۔یہ ضیا…

Read More

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،راولپنڈی ٹیسٹ،17 برس بعد دونوں کی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز،ہر بات تاریخی ہے تو کچھ منفرد کرنے میں کرکٹرز بھی پیچھے نہیں ہیں۔ پاکستانی پیسر نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں سب کے قہقہے لگوادیئے جن کا اب انٹرنیشنل میڈیا میں تذکرہ ہے۔ راولپنڈی میں ان سے جمی اینڈرسن کے متعلق سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈری پیسر ہیں۔ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔اس عمر میں فٹ ہیں تو جانتا ہوں کہ کتنا ہارڈ ورک ہے۔ جمی اینڈرسن سے متلعق اگلا سوال ہوا تو پیسر…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغازجمعہ تیرہ جنوری 2023سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا افتتاحی لیگ کا پہلا میچ دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بیس اوورز کی پروفیشنل آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے ۔لیگ کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رنگا تقریب سے ہو گا جس میںمعروف بھارتی گلوکار بادشاہ اور جیسن ڈیرولو سمیت ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پاکستان میں اچھا استقبال ہوا۔کوئی پریشانی نہیں،یہاں کھیلنے کے لئے بےتاب ہیں۔انگلینڈ کے سب سے زیادہ تجربہ کار پیسر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جیلمز ایندرسن نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جمی اینڈرسن کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیریز چیلنج ہے۔ٹیسٹ کرکٹ اسل گیم ہے۔پاکستان سے ایک مقابلہ ہوتا ہے۔کنڈیشنز مختلف ہونگی۔یہاں حریف بائولرز بھی اچھے ہیں۔اسپن ٹریک بھی ہوگا۔ہم نے ابوظہبی میں اچھی محنت کی ہے۔راولپنڈی کی پچ دیکھی ہے۔اچھا گرائونڈ ہے۔پچ کا ابھی معلوم نہیں کہ ریورس سوئنگ ہوگی یا اسپن کو مدد ملے…

Read More

عمران عثمانی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 66 برس کی ٹیسٹ تاریخ کے 86 میچز ہوئے ہیں۔انگلینڈ کو 26 فتوحات کے ساتھ سبقت ہے۔پاکستان کو 21 میں کامیابی ملی ہے۔39 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان نے 8 سیریز جیتی ہیں۔پاکستان نے 3 سیریز اپنے ملک میں 2 سیریز متحدہ عرب امارات اور 3 ہی انگلینڈ میں جیتی ہیں۔یوں اس نے 8 سیریز اپنے نام کی ہیں۔11 سیریز انگلینڈ کے نام رہی ہیں۔عرب امارات میں کوئی نہیں ۔پاکستان میں 2 اور اپنے ملک میں 9 سیریز میں وہ کامیاب ہوا۔8 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔اس طرح کل ملا کر 27 ٹیسٹ…

Read More