Author: admin

لاہور،کرک اگین رپورٹ چھٹا ٹی 20 آج،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی ،ٹاس اور میچ کی ممکنہ پکچر۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگر آج بھی محمد رضوان کے ساتھ کھیلتی ہے تو یہ ماننا پڑے گا کہ کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم منیجمنٹ کو باقی پورے اسکواڈ پر سرے سے اعتماد ہی نہیں ہے،یہ اس لئے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ سرپر ہے اور پاکستان اپنے بنیادی پلیئرز کا استعمال پھونک پھونک کر نہیں کررہا ہے۔گزشتہ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلش فیلڈر کی جانب سے گیند لگنے پر محمدرضوان فیلڈ کرنے نہیں آئے۔ان کی جگہ محمد حارث نے یہ فریضہ سرانجام…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی نے آدھی رات کو نسیم شاہ کو گھر بھیج دیا،ہوٹل سے نکال کر ان کو ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا ہے،اس کا فیصلہ کب ہوا،عمل کب ہوا۔یہ تو بعد کی بات ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نےا س کا اعلامیہ آدھی  رات کو جاری کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔وہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے۔وہ گھر میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے ۔نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔…

Read More

عمران عثمانی ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،پاکستان 2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت کا برا حال۔وہ سپر 8 میں ایک میچ نہ جیت سکا،ایونٹ کے دفاع کا کردار سیمی فائنل تک نہ کھیل سکا،پاکستان نے مسلسل دوسرا فائنل کھیلا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن جون 2009 میں انگلینڈ میں ہوا۔3 سنٹرز لارڈز،اوول اور ٹرینٹ برج میزبان تھے۔پہلے ورلڈ ٹی 20 کپ 2007 کی طرح 12 ٹیمیں ہی شریک تھیں۔بھارت کو اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش تھا۔پاکستان کی کپتانی اس وقت کےسپر اسٹار یونس خان کررہے تھے۔ پہلے مرحلے میں 4 گروپس بنائے گئے۔گروپ اے میں بھارت،بنگلہ…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دن پھر اوٹ میں رہنے کے بعد رات کے حصہ میں ظاہر ہوئی ہیں۔لاہور میں قیام پذیر دونوں ٹیموں کا آج کوئی میچ نہ تھا،اس لئے گرائونڈ کا رخ نہیں کیا۔ٹریننگ بھی نہیں کی۔ایسے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم کے اندر جاکر ایکسرسائزکی۔ محمد رضوان نے تو جوتشی انداز اختیار کیا۔شاید اس ایکسرسائز کا تقاضا تھا کہ وہ اس دوران دعائوں میں مصروف دکھائی دیئے۔ویسے تو درجنوں ایسی ایکسر سائز ہیں کہ ان میں ورزش اور عبادت جیسا تاثر ملتا ہے،اس لئے کہ دونوں رنگ دکھائی…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ کوئی بھی شاٹ کٹ ہو،آسٹریلین کرکٹرز پیچھے نہیں ہیں، 4 برس قبل بال ٹیمپرنگ واقعہ نے آسٹریلیا کرکٹ کو بری طرح داغدار کیا تھا اور اب ایک تازہ واقعہ نے ہر دو طرح کا نقصان کردیا ہے۔ انگلینڈ کی کائونٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے کرکٹر کی ایک عیاری پکڑی گئی ،نتیجہ میں اور ان کا ملک ایک بار پھر ریڈ لائٹ میں آیا ہے۔دوسرا نقصان یہ ہوا ہے کہ ان کی ٹیم ڈرہم کو 10 پوائنٹس کا جرمانہ ہوگیا ہے۔یوں وہ ٹ ویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے بیٹر نک میڈیسن اس…

Read More

لاہور،29 ستمبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز قائداعظم ٹرافی کے افتتاحی راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زین عباس نے سب سے زیادہ 120 رنز بنائے۔ فالو آن نافذ کرنے کے بعد، سدرن پنجاب نے 45 اوورز میں دو وکٹ پر 143 رنز بنا لیے ہیں ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 428 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم 86ویں اوور میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو…

Read More

لاہور،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی پیسر نسیم شاہ کے انگلینڈ سیریز سے باہر ہونے کی آج تصدیق کی جارہی ہے پیسر کو ڈینگی کے دوران ایک اور بڑی پرابلم ہوگئی ہے۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کرک اگین نے گزشتہ روز نیوز بریک کی تھی کہ نسیم شاہ انگلینڈ سیریز سے باہر ہیں ۔اس کی تصدیق کے لئے لنک موجود ہے۔ نسیم شاہ کی بیماری کی تشخیص،انگلینڈ سیریز سے باہر ادھر ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی پیسر جسپریت بمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بھارت کے لئے بڑا دھچکا ہے اور مخالف ٹیموں…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان میں انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔مسلسل 2 میچزمیں اسے ایسے شکست ہوئی ہے کہ جیسے پاکستان سے جیتنا ان کے لئے مسئلہ ہو۔ایسے میں انگلینڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات میں تو چونکادینے والی بات ہوگی لیکن ایسا ہی ہے،یہ الگ بات ہے کہ یہ 8 کھلاڑی اپنی نیشنل ٹیم کے لئے نہیں اترے بلکہ یہ تو پاکستان جونیئر لیگ کے لئے پہنچے ہیں،اس کا آغاز 6 اکتوبر سے ہونا ہے۔ انگلینڈ ٹیم مجرمانہ عمل کی مرتکب قرار،شدید تنقید آج جمعرات 29 ستمبر کو انگلینڈ کے 8 جونیئر پلیئرز پاکستان پہنچے…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ڈپلومیسی اختیار کرلیہے۔پاک انگلینڈ سیریز کے 5 ویں میچ کے اگلے روز آج پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے،اس  کے ساتھ لکھا ہے کہ کرکٹ ڈپلومیسی ورلڈ کو جوڑنے کے لئے سب سے بہتر ہے۔امریکی سفارتکار ڈونلڈ بروم،انگلینڈ کے کرسچن ٹرنر اور متحدہ عرب امارات کے ابراہیم سلیم نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھا۔ان کے ساتھا نگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو بھی تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ رمیز راجہ یہ ایک…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ Twitter Image انگلینڈ ٹیم مجرمانہ عمل کی مرتکب قرار،شدید تنقید۔انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف آخری 2 ٹی 20 میچزمیں انتہائی معمولی فرق سے شکست،دوسرے الفاظ میں جیتے ہوئے میچ میں بیٹنگ ناکامی پر فتح کی بجائے شکست لکھوانے کو بہت برا مانا گیا ہے۔ سابق کرکٹر مارک بچر نے تو اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔انہوں نے کمنٹری کے دوران یہ الفاظ استعمال کئے اور کہا ہے کہ انگلش بیٹنگ لائن جرم کی مرتکب ہوئی ہے کیونکہ اس نے مجرمانہ فعل کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ 146 رنزکے تعاقب مین بیٹنگ لائن کی مکمل ناکامی…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈرامائی انداز میں فتح کی دہلیز پر پہنچانے والے نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عامر جمال نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری اوور کوکامیابی سے مکمل کروانے میں کپتان بابر اعظم کا ہاتھ ہے۔انہوں نے میچ کے بعد کہا ہے کہ مجھے کپتان بابر اعظم نے سپورٹ کیا،پلان دیا اور یہ بھی کہا ہے کہ مجھے اپنے اوپریقین تھا۔وائیڈ بال کرنے،چھکا لگنے کے باوجود میں نہیں گھبرایا۔کپتان نے مجھے کہا کہ کوئی بات نہیں ،جیسے پہلے بالز کررہے ہو،ویسے کرو۔میں نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس وقت 19…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ مڈل آرڈر پر شاداب خان سوال گول کرگئے،معین علی کو سب علم،پاکستان کی تعریف۔پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سنسنی خیز فتح کے بعد نائب کپتان شاداب خان اور انگلش کپتان معین علی نے پاکستانی میڈیا کا سامنا کیا ہے۔ شاداب خان نے کہا ہے کہ جو کمبی نیشن ہے،وہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم واقعی سیریز جیتنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی  مقصد ورلڈکپ کا کمبی نیشن سیٹ کرنا ہے۔بیٹنگ آرڈر کے مسائل ہوسکتے ہیں۔ہماری بات چلتی رہتی  ہے لیکن یہی کمبی نیشن ہے جو آگے چلے گا۔ شاداب خان بال کی بجائے پائوں…

Read More