کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 7 کی ہارڈ فیورٹ کراچی کنگز 3 ناکامیوں کے بعد شدید دبائو میں ہے۔کپتان بابر اعظم اور دیگر کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ کسی ایک کی خواہش حاوی ہے۔ویسے تو محمد عامر ابتدائی میچز نہیں کھیل سکے۔ٹیم ٹاس بھی نہیں جیتی پھر بھی بائولنگ سلیکشن کو لے کر تلخیاں بڑھی ہیں۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا دلچسپ ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ پی ایس ایل گزشتہ سال کی طرح کا پی ایس ایل نہیں ہے۔ ایک اور…
Author: admin
لندن۔کرک اگین نیا کارنامہ،وزڈن نے پاک بھارت آل ٹائم الیون میں عجب کام کردیا۔عمران خان کو ویرات کوہلی کے انڈر کر کے انہیں شامل کیا گیا ہے۔ معروف ادارے نے آل ٹائم پاک بھارت ٹیسٹ الیون منتخب کی ہے۔اس میں آئی سی سی ریٹنگ کو بنیاد بنایا ہے لیکن کپتانی کے تقرر کا ریٹنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اعلان کے مطابق ویرات کوہلی کو کپتان نامزد کیا ہے۔ سنیل گواسکر،راہول ڈریوڈ،سچن ٹنڈولکر،محمد یوسف،رشی پنت،عمران خان ،رویندرا جدیجا،روی ایشون،فضل محمود اور وقار یونس کو جگہ ملی ہے۔
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 7 سے غیر ملکی پلیئرز کے کم ہونے اور تبدیلی کا عمل جاری ہے،تازہ ترین تبدیلیاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کی ہیں۔انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے فرنچائز کو ٹوپی کروادی ہے،وہ اب لیگ کے لئے دستیاب نہیں ہیں،اس موقع پر کہ جب لیگ شروع ہوئے5 واں روز آگیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ نیا کھلاڑی سائن کیا ہے۔وقاص مقصود ٹوپلی کی جگہ لے رہے ہیں،اس طرح ایک غیر ملکی کھلاڑی کی جگہ مقامی پلیئر کی انٹری ہوئی ہے۔ پی ایس ایل 7،ملتان اور کوئٹہ آج آمنے سامنے،سرفراز پھر ٹاس کی بادشاہت ختم کرسکتے…
بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو فیصلہ کن ٹی 20میچ میں 17 رنز سے ہرا کر 5میچز کی سیریز 2_3 سے جیت لی ہے۔بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں اس نے ڈرامائی انداز میں فتح نام کی ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پھر ابتدائی 16 اوورز ڈھیلے ڈھالے کھیلنے کے بعد بھی 179 اسکور بنا ڈالے۔ انگلش ٹیم 19اووزکے خاتمہ تک 6 وکٹ پر 162 اسکور کرچکی تھی۔ ایسے میں ڈرامہ شروع ہوا جیسن ہولڈر نے ہیٹ ٹرک کی ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔ چار بالز پر 4 آئوٹ کردیئے۔
کراچی،کرک اگین رپورٹ گزشتہ سال کی بات ہے۔پاکستابن سپر لیگ 6 ملتوی ہونے سے قبل کراچی میں جاری تھی۔13 میچزہوچکے تھے،ہرمیچ کا ایک ہی نتیجہ تھا۔ٹاس جس کا،میچ اس کا۔پھر 14 واں میچ آیا۔یہ 3 مارچ کا دن تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے تھے۔ٹاس ملتان نے جیتا ۔کوئٹہ کو پہلے کھلایا۔اس نے7 وکٹ پر 176 اسکور کئے،یہ زیادہ نہیں تھے۔13 میچزمیں 200 سے زائد بھی بعد میں بنالئے گئے تھے،ہرایک پھر ملتان کی فتح دیکھ رہا تھا کہ ایسے میں کوئٹہ نے ریت بدل دی۔22 رنزسے کامیابی نام کرکے ٹاس کے سکہ کی بادشاہت ختم کردی۔ اتفاق…
کرک اگین رپورٹ Image by Twitter آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کو 2 میچزکا چیلنج درپیش ہے،اس کے لئے پہلا میچ آج بنگلہ دیش سے پڑا ہے۔یہ 5 ویں پوزیشن کا پلے آف میچ ہے،اس کی جیت 5 ویں پوزیشن کو کنفرم نہیں کرے گا بلکہ اس کے لئے پھر 5 ویں پوزیشن کا حقیقی میچ کھیلنا ہوگا۔ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم دفاعی چیمپئن تھی،2 برس قبل اس نے یہ ایونٹ جیتا تھا لیکن اس بار وہ فائنل 4 کے بھی حقدار نہ رہے۔پاکستان کے لئے یہ…
عمران عثمانی کا تجزیہ ہم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دیکھا کہ جو ٹیم ٹاس جیت رہی تھی،میچ بھی اسی کا ہورہا تھا۔ہم نے یہ منظر گزشتہ سال کے پی ایس ایل میں بھی دیکھا،ہم نے اس وقت بھی اس کا توڑ نہیں سوچا،ہم ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل بھی ٹاس ہارنے کے بعد ہی ہارے۔اس کے بعد موجودہ پی ایس ایل شروع ہوا،یہ منظرنامہ یہاں بھی جاری ہے۔نتیجہ میں ہم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے بھی نہیں سمجھا۔ بابر اعظم کراچی کی اننگ پر کیسےبوجھ،قلندرز کے لئے 171 رنز ہم کیا سیکھ سکتے،پاکستان کرکٹ…
کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پی ایس ایل 7،کنگز شکستوں کے کنگ،ہیٹ ٹرک ہوگئی،فخرزمان نے قلندرز کو جتوادیا۔پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست،وسیم اکرم کا کیمپ جوائن کرنا کام آیا نہ شرجیل خان کی تیز ترین بیٹنگ،لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی جیت،کراچی کنگز کی شکست کی ہیٹ ٹرک۔بابر اعظم بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیئے۔قلندرز نے 6 وکٹ کی بڑی کامیابی نام کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171 رنزکا تعاقب شروع کیاتو 24 رنزپر کنگز کو پہلی اور 48 پر دوسری کامیابی مل گئی۔عبد اللہ شفیق…
کراچی، پی سی بی پریس ریلیز File photo کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔شاہد آفریدی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے سبب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔ حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، لہٰذا انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی…
کراچی،کرک اگین یہ بات سمجھنے کی ہوگی۔کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے بابر اعظم کا اگر یہی سٹرائیک ریٹ رہنا ہے ،پھر کسی آصف علی کےلاٹھی چارج پر معمولی ہدف پورے کروانے ہیں تو کہانی ویرات کوہلی جتنی نہیں چلے گی۔ پاکستان سپر لیگ 7 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 171رنز کا ہدف دیا ہے۔ سوال تو بنتا ہے کہ 84 رنز کا اچھا آغاز مل گیا۔15 ویں اوور تک وکٹ پر موجود رہے۔پھر اوپنر بھی آئے۔124 کا تھرڈ کلاس سٹرائیک ریٹ کیا معنی رکھتا ہے ۔یہ اس لئے بھی تلخ…
کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پشاور زلمی نے گرتے پڑتے ایک فائٹنگ اسکور کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ابتدائی تباہ کن گیند بازی کے سامنے زلمی کے35 پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔کیڈ مور صفر،یاسر خان 14،حیدر علی 15 اور حسین طلعت 2 کرسکے۔شعیب ملک اور ردر فرڈ نے 5 ویں وکٹ پر 73 رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔شعیب ملک اس میچ میں کپتانی کررہے ہیں۔وہاب ریاض کی واپسی کے بعد بھیا ن کو ذمہ داری نہیں ملی۔شعیب ملک 22 بالز پر 25 کرسکے۔ اسلام آباد کی ٹاس فتح کے ساتھ انٹری،شام کے میچ میں کنگز کا سکہ…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان سپر لیگ 7 کا آج کے پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹاس کی فتح کے ساتھ کھاتہ کھولا ہے۔یہ تو شاید اب لکھنے کی ضرورت نہیں بنتی کہ پہلے کیا فیصلہ ہوا۔اس لئے کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ چل رہا ہے۔زلمی کو اب بیٹنگ کرنا ہوگی۔وہاب ریاض بطور کپتان واپس آگئے ہیں۔اعظم خان کو کیپ مل گئی ہے۔ پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل ہیڈر شو ہے،پہلا میچ شروع ہونے والا ہے۔دوسرا میچ آج شام کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان…