لندن،کرک اگین رپورٹ لیں جی،انگلینڈ کے پائوں سے لارڈز پہلی اننگ کی حد تک نکل گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بڑی برتری کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز ابتدا ہی میں باقی ماندہ 3 وکٹیں اسکور میں 25 رنز کا اضافہ کرپائیں۔یوں انگلش اننگ 141 پر تمام ہوئی ۔اس کے باوجود اسے بلیک کیپس پر 9 رنز کی سبقت ملی۔ٹم سائوتھی نے 55 رنز دے کر 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 21 اسکور کے ساتھ 3 آئوٹ کئے۔ کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کی کہانی بھی مختلف…
Author: admin
کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 254 رنز کابڑا ہدف دے دے،اوپننگ شراکت میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔کراچی میں جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں گرین کیپس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان بائولرز مکمل طور پر بے اثر رہیں۔ وسیم اکرم 56 سال کے ہوگئے،ان کے کپتان پر بغاوت،غداری کے الزامات اوپنرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے36 ویں اوور تک 158 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز کرکٹ کا نیاریکارڈ بھی ہے۔منیبہ علی اس موقع پر 100 بالز کھیل کر 56 کے انفرادی…
لاہور، 3 جون 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز پاک ویسٹ انڈیز سیریز،ٹکٹوں کے حوالہ سے کرک اگین خبر سچ،کمنٹیٹرز کااعلان۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب…
کراچی،کرک اگین رپورٹ کپتان کا وسیم اکرم 56 سال کا ہوگیا۔پاکستان کے سوئنگ سلطان وسیم اکرم آج 3 جون کو اپنی 56 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔لیفٹ ہینڈ پیسر کو کرکٹ کی ممتاز شخصیات نے رات بجتے،تاریخ بدلتے ہی کرکٹ کے سلطان کو مبارکباد دینی شروع کردی ہے۔ سابق پاکستان کرکٹ کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔جنوری 1985 سے جنوری 2002 تک ٹیسٹ میچز کھیلے۔23 نومبر 1984 سے مارچ 2003 تک ایک روزہ کرکٹ کیریئر رہا۔414ٹیسٹ وکٹ اور 502 ایک روزہ وکٹیں ان کی پروفائل کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی متعدد فتوحات میں وسیم اکرم کا…
ملتان،کرک اگین رپورٹ جون کی گرمی،جنوبی پنجاب کرکٹ فینز کا جنون،دونوں ٹکراگئے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچزکے لئے فینز کا وہ جوش وخروش دکھائی دے گا جو یہاں کا خاصہ ہے۔عام خیال یہی ہے کہ دیگر وینیوز کی نسبت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائی بڑی تعداد میں آئیں گے لیکن ہائوس فل منظر سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی دیکھنے کو ملے گا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،ایک روزہ ریکارڈز،گرمی اور آم کے موسم میں پہلی بار میچز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے پیٹرن ترتیب دے…
کرک اگین رپورٹ بھارتی کھلاڑی صرف محبت،پاکستانی صرف کرکٹ کے ساتھ۔بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول نے محبت کے نام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں،ان میں متعدد عکس ہیں،ساتھ میں انہوں نے صرف اتنا لکھا ہے کہ صرف محبت ادھر پاکستانی کھلاڑی دل وجان سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تیاری میں لگے ہیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کیمپ میں زورو شور سے تیاری جاری ہے،کائونٹی پلیئرز بھی واپس آگئے ہیں،جیسے ورلڈکپ معرکہ ہو،یہاں صرف ایک ہی نعرہ بنتا ہے صرف کرکٹ ویسے ویسٹ انڈیز نے نیدر لینڈ میں دوسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا ہے،اس طرح…
لندن،کرک اگین رپورٹ لارڈز میں ڈرامہ،زخمی کیویزبھپر گئے،انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا۔کمال ہوگیا،ہاتھ ہوگیا،جو دکھائی دیا،وہ دھوکا۔جوہونا تھا،وہ ہونا شروع ہوگیا۔لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ڈرامائی موڑ،انگلش ٹیم آدھے روز سے زیادہ حاوی رہنے کے بعد آخری سیشن میں بدحواس ہوگئی۔انگلش بیٹرز ایک دوسرے کی شکل دیکھنے لگے ،کہ کون تھا وہ،جس نے ہاتھ کردیا۔ لارڈز ٹیسٹ،پہلے ہی سیشن میں کیویزجکڑے گئے،6 آئوٹ جمعرات کو لارڈز میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا بظاہر غلط فیصلہ کیا،لنچ تک اس کی 6 وکٹیں صرف 39 پر پویلین لوٹ گئی تھیں،اس کے بعد آل رائونڈر گرینڈ ڈی ہوم کی…
لاہور،کرک اگین رپورٹ انگلش کائونٹی کھیل کر حال ہی میں واپسی کرنے اور پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے والے سینئر کھلاڑی محمد رضوان کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے حیرت انگیز سرپرائز تیار کیا اور دیا ہے۔ لاہور سے قومی کیمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کی سالگرہ منانے کے لئے کپتان بابر اعظم سمیت تمام پلیئرز اور سٹاف نے شاندار کیک تیار کیا،کیک رضوان کی شرٹ کی طرح تیار کیا گیاتھا۔اس پر لکھا تھا۔رضوا،ان کا نمبر 16 اور نیچے پاکستان۔ کیک کی ایک جانب لکھا ہوا تھا کہ ورلڈ کرکٹ کا سپرمین۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کرکٹ سیریز کے لئے سری لنکا نے بڑا ہتھیار منتخب کرلیا ہے۔اس طرح کینگروزکے شکار کے لئے آئی لینڈرز نے اپنے ملک میں جال بچھالیا ہے۔کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پرانے کھلاڑی لاستھ ملنگا کی خدمات دوبارہ حاصل کرلی ہیں۔ آئی لینڈرز میں کینگروز اترچکے ہیں،اب اپنے ہتھیاروں کو پالش کریں گے۔ایسے میں سری لنکا نے میزبان ہونے کے طور پر اپنی طاقت بڑھالی ہے۔لاستھ ملنگا سے کون واقف نہیں ہے۔وہ خطرناک بائولر رہے ہیں۔ رائٹ ہینڈ پیسر نے اپنے وقت میں ٹی 20 فارمیٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں…
لاہور، 2 جون 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز اکیس مئی سے ملک بھر میں جاری انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کی چار کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ کے پی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خیبرانڈر 19 ، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کراچی زون ٹو انڈر 19 اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشنز میں فیصل آباد انڈر 19 ٹیمیں فاتح قرار پائے ہیں۔ راولپنڈی انڈر 19 نےپچاس اوورزکی طرز کےسہ فریقی کرکٹ مقابلے میں اسلام…
ڈھاکا،ملتان:کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملتان آمد کی تیاریاں مکمل ہیں۔پی سی بی حکام بھی ملتان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،سکیورٹی سخت کرنے کا پلان بھی طے کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود نہایت احیتاط کی ضرورت ہوگی،ملک اس وقت غیر یقینی حالات کا شکار ہے۔ ادھر بنگلہ دیش نے اپنا نیا ٹیسٹ کپتان نامزد کردیا ہے۔شکیب الحسن ایک بار پھر کپتان بنادیئے گئے ہیں،اس بار وہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی کریں گے۔مومن الحق نے 2 روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی لاہور میں ٹریننگ جاری ہے۔کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے…
لندن،کرک اگین رپورٹ Twitter Image نیوزی لینڈکو انگلینڈ میں لینے کے دینے پڑگئے،یہ گھر کے بھیدی کا وار تھا یا پھر تجربہ کار پیسرز کی واپسی،ویسے انگلش میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کی کہانی۔اکثر ایسا ہوبھی جاتا ہے،بہر حال جو بھی ہوا ہے،کیویز گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں نئی سیریز کی شروعات ہیں،پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا،۔انگلینڈ نے میتھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ دی،ادھر نیوزی لینڈ نے اپنے دستے میں اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی ڈالا۔ کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا…