کاکول ٹریننگ کیمپ میں اعظم خان درمیان میں گرگئے،3 کرکٹرزغیر حاضر،کون بنا ریس چیمپئن
کرک اگین رپورٹ
کاکول ٹریننگ کیمپ میں اعظم خان درمیان میں گرگئے،3 کرکٹرزغیر حاضر،کون بنا ریس چیمپئن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہکاکول میں پاکستان کرکٹ ٹریننگ کیمپ سے اعظم خان کیلئے اچھی نیوز نہیں ہے۔بھاری بھرکم بیٹر اعظم خان کی حالت خراب ہوگئی ہے اور وہ اس کے دوران گرگئے اور پھر کھڑے تک نہیں ہوسکے۔
اس چکر میں حارث رؤف، نسیم شاہ اور افتخار احمدنے راہ فرار لی اور شرکت ہی نہیں کی۔دو کلو میٹر رننگ میں اعظم خان درمیان میں ہی تھک گئے اوردو کلومیٹر رننگ میں اعظم خان کی بس ہوگئی، ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ 20 منٹ میں طے کیا اور راستے میں ہی بیٹھ گئے۔
عرفان نیازی دو کلومیٹر کا فاصلہ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں عبور کرکے چیمپئن رہے۔ محمد رضوان 8 منٹ 26 سیکنڈزمیں دو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرگئے۔مہران ممتاز 8 منٹ 30 سیکنڈز ، شاہین شاہ آفریدی 8 منٹ 37 سیکنڈز ، آغا سلمان 9 منٹ 20 سیکنڈز،محمد عامر 9 منٹ 30 سیکنڈز ، شاداب خان 9 منٹ 56 سیکنڈز اور محمد نواز 9 منٹ 57 سیکنڈز میں یہ فیصلہ طے کیا۔