| | | | | |

اظہر علی 97 پر ریٹائر،ٹیسٹ کی سنچری کیوں مکمل نہ کرسکے،آبدیدہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بڑی خواہش ہوتی ہے کہ نیشنل سائیڈ سے کھیلنا،میری بھی تھی۔میں اللہ کا شکراداکرتا ہوں۔ہرچیز کااختتام ہوتا ہے۔میں سمجھتاہوں کہ یہ مناسب وقت ہے کہ آخری میچ کھیلوں۔ان خیالات کا اظہار 36 سالہ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کیا ہے۔

رائٹ ہینڈبیٹرنے جمعہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور کل سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں وہ کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔

اظہر علی نے کوچنگ سٹاف،ساتھی کھلاڑیوں اور تمام معاونین کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے شروع کے اپنے کوچز کانام لیا۔اظہر علی نے جب ان سب کا ذکر کیا تو رونے لگے اور آبدیدہ ہوگئے۔اس دوران وہ مسلسل بولتے رہے لیکن ان کی آواز رندھ جاتی تھی۔

اظہر علی نے اپنی فیملی اور ممبران کا شکریہ اداکیا،والدہ کے تذکرہ پر وہ نہایت رنجیدہ ہوئے اور پھر بول بھی نہ سکے۔انہوں نے میڈیا سمیت سب کا شکریہ اداکیا۔

کلین سوئپ کا تاریخی مشن،انگلینڈ کا خفیہ تیر ڈیبیو کے لئے تیار،کم عمری کاریکارڈ

اظہر علی کیرییئر میں اب تک 96 ٹیسٹ میچزکھیل چکے تھے7097 اسکور کئے۔53 ون ڈے میچزمیں 1845 رنزبنائے۔کل سے 97 واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔کیرییئر کے 100 ٹیسٹ یا میچزکی سنچری نہیں کرسکے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچز باقی تھے،اگر وہ ملتان ٹیسٹ کھیلتے اور کیوی ٹیم کے خلاف2 میچز اور کھیل جاتے تو سنچری مکمل ہوجاتی لیکن انکو یہ موقع نہیں دیا گیا۔

ایسا لگتا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد انہیں ملتان ٹیسٹ سے ڈراپ کرکے خاص پیغام دیاگیا،انہیں اپنے مستقبل کا اندازا ہوا،اس لئے انہوں  نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *