کراچی،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم ناکامی کے باوجود ویرات کوہلی سے آگے،اہم سنگ میل عبور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے بابر اعظم ناکامی کے باوجود ایک سنگ میل عبور کرگئے۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنزمکمل کرنے میں مشترکہ اعزاز میں شمولیت پالی۔
نیشنل بنک ایرینا کراچی میں سہہ ملکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 29 رنزکی مختصر اننگ میں جب وہ 10 رنزبناگئے تو ان کے کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔انہوں نے ہاشم آملہ کی طرح 123 ویں ون ڈے اننگ میں یہ کیا۔ایشیا میں تیز تر6 ہزار رنز مکمل کرنے والے وہ پہلے بیٹر بن گئے۔سابقہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا،جنہوں نے 136 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور29 اوورز میں 3 وکٹ پر 117 رنزہیں۔محمد رضوان اور سلمان علی آغا وکٹ پر موجود ہیں۔54 رنز پر 3 وکٹ گرچکے تھے۔اس کے بعد سے شراکت جاری ہے۔بابر اعظم 29،فخرزمان10 اور سعود شکیل 8 رنزبناسکے۔