کرک اگین سپیشل رپورٹ۔بھارت نے آسٹریلیا کو سڈنی میں تیسرا ون ڈے ہرادیا،وائٹ واش سے ہمیشہ کی طرح بچ گئے۔روہت شرما نے ناقابل شکست سنچری کی۔ویرات کوہلی نے74 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔کوہلی 2 صفر کے بعد واپسی کرگئے۔یوں آسٹریلیا سیریز 1-2 سے جیتا ہے لیکن اسے 9 وکٹوں کی بڑی شکست ہوئی ہے۔
سڈنی کی بہادری کے بعد گواسکر نے 2027 ورلڈ کپ کے لیے روہت شرما، ویرات کوہلی کی حمایت کردی ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے خاتون آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بعد بیان جاری کیا۔کہا ہے کہ گرفتاری ہوگئی ہے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود آسٹریلین کرکٹرز سے چھیڑچھاڑ کی نیوز پوری دنیا میں بھارت کیلئے ہزیمت بنی ہوئی ہے۔بھارت کا نام خراب۔ آسٹریلوی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی نے سیاسی تنازع کو جنم دیا۔
انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا سیمی فائنل بدھ کو گوہاٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا جمعرات کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں میزبان بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ سیمی فائنل لائن اپ ٹورنامنٹ کے 2017 ایڈیشن کا اعادہ ہے۔
پی ایس ایل کے حوالہ سے خبریں جاری ہیں۔6 وینیوز اور 8 ٹیموں کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن ملتان سلطانز کی انتطامیہ پی سی بی کے بیانات کو مسلسل غلط ثابت کررہی ہے۔اب نیادعویٰ یہ ہے کہ فرنچائزز کو پی ایس ایل 9 اور پی ایس ایل 10 کے بقایاجات تک ادا نہیں کئے گئے۔پی سی بی ویلیو یشن کررہا ہے لیکن اسے پہلے گزشتہ معاملات کلیئر کرنے چاہئیں۔
دس سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے کی تیاریاں۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت پی سی بی میں اجلاس۔چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے ویلیوایشن رپورٹ پیش کی،اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور انکی ٹیم نے کی۔ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہو گا۔نیا فرینچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔چارٹرڈ فرم اے وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔
بابر اعظم کی پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ساتھ عرصہ بعد پہلی پریکٹس۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں وہ خوش دکھائی دیئے۔ان کے ساتھ دیرینہ ساتھی محمد رضوان نہیں تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ کی۔جنوبی افریقا سے سیریز 28 اکتوبر سے شروع ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقا میں 26 ٹی 20 انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان نے 12 جیتے ہیں تو جنوبی افریقا کی بھی 12 فتوحات ہیں۔2 میچز منسوخ ہوئے۔9 سیریز کھیلی گئی ہیں۔پاکستان نے 3 جیتی ہیں۔جنوبی افریقا نے 4 میں کامیابی حاصل کی ۔2 سیریز ڈرا رہی ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن اذان اویس ، رمیز عزیز ، سیف اللہ بنگش اور حسن رضا نے سنچریاں سکور کیں۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 اکتوبر اتوار کی صبح کھیلا جارہا ہے۔
