| | | | |

پاک بھارت سیریز،بی سی سی آئی کا رد عمل آگیا

نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش اور پی سی بی کے غیر معقول رد عمل کے بعد بھارتی بورڈ کا سخت جواب آگیا ہے،یہ وہ جواب ہے جو پاکستان کی سابقہ حکومت کے تحت سب سے پہلے بنتا تھا لیکن چونکہ سب کچھ بدل گیا تو پی سی بی سے کمزور جواب آیا تھا۔جیساکہ آپ پڑھ چکے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ سمیت کسی بھی نیوٹرل مقام پرسیریز کھیلنے سے انکارکیا ہے اورکہا ہے کہ اس کا امکان کم ہے،مطلب ممکنات کے درجہ کو پھربھی کھلا رکھا تھا۔

پاک،بھارت کرکٹ بحالی کے لئے کریکٹرپھرمتحرک،اصل منصوبہ کیا،کامیاب کیسے ہوگا

اب بھارتی بورڈ کا جواب بھی دیکھ لیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی بورڈ نے اس بات کے امکان کو بھی اگلے کئی سال تک مسترد کردیا۔

اخبار کےالفاظ ہے کہ بھارتی بورڈ میں موجود چند طاقتور لوگوں نے اس تجویز پر قہقہے لگائے ہیں اور ہنستے ہوئےکہا ہے کہ کم سےکم اگلے چند برسوں میں اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔بورڈ حکام نے اس پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ انگلینڈ بورڈ نے پی سی بی سے بات کرلی اور کہا کہ ااس کا فیصلہ پیسی بی یا بی سی سی آئی نہیں بلکہ حکومتیں کریں گی۔ہم صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیل سکتے ہیں۔

منگل کی شام انگلینڈ کے اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نےیہ نیوز سب سے قبل بریک کی تگی،اس کے بعدسے ایک ہیجان برپا ہوا لیکن اس کے بعد غبارے سے ہوا نکل گئی اور اب بھارتی بورڈ نےوہ غبارہ بھی پھاڑ دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *