ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے تمام میچز،آسٹریلیایا ایک اور ٹیم سے بھی معاملات
کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 سے قبل کتنے ٹی 20 میچزکھیلے گی۔جون میں انگلینڈ اور امریکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے اس وقت 5 میچز نیوزی لینڈ میں اور 5 ہی میچز پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہیں۔اس کے بعد ٹیم نے انگلینڈ میں 4 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں،اس کے ساتھ نیدرلینڈز کا دورہ منسوخ ہے اور آئرلینڈ کے 2 میچز ابھی کلیئر نہیں ہیں۔
ورلڈ ٹی 20کپ 2024 سرپر،کیا اس سے قبل ایشیا کپ ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ ایک شاٹ ونڈو کے تحت آسٹریلیا اور انگلینڈ سے رابطے میں ہے کہ وہ 4 سے 5 ٹی 20 میچز پاکستان میں کھیل لیں،امکان ہے کہ ایک ٹیم کوشش کرسکتی ہے۔آسٹریلیا کا جواب بھی مثبت ہے لیکن ابھی بات چیت ہونی ہے۔
جنوری – پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ (5ٹی20)
پاکستان کے میچز 12 جنوری،14 جنوری،17 جنوری،19 اور 21 جنوری کو شیڈول ہیں۔
اپریل – نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان (5 ٹی20)
شیڈول کا اعلان ہوناہے
مئی – پاکستان کادورہ آئرلینڈ (دو دوٹی 20) اور انگلینڈ (چار ٹی 20 )
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،22 مئی،25 مئی۔28 مئی اور 30 مئی کو ہونگے
جون – ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا/ویسٹ انڈیز 2024