| | |

آسٹریلین کرکٹر بهی پاکستان کے حق میں بول پڑے،منافقت بند کرنے کا مشورہ

برسبین. خصوصی رپورٹ

پاکستان کرکٹ کے لئے آسٹریلیا سے آواز اٹھ گئی ہے. آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے رکن نے ڈبل سٹنڈرز کا بڑا طعنہ بھی دے مارا اور کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جو کیا گیا وہ بھیانک ہے. گلوبل کرکٹ لے لئے بہت بڑا نقصان ہے. انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے بری مثال پیش کی ہے اور اس کے اثرات دائیں بائیں آئیں گے.

عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ مفاد میں کام کرے.پاکستان سپر لیگ میں قلندرز کے لئے کھیلنے والے خواجہ پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے شہری ہیں. انہوں نے واضح انداز میں کہا ہے کہ کرکٹ کا دہرا معیار غلط چل رہا ہے.

گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ نے خاموش سکیورٹی الرٹ کو ایشو بنا کر پاکستان کا دورہ میچ سے 20 منٹ پہلے ختم کیا.اس کے 3 دن بعد انگلینڈ نے نئے بہانے کے ساتھ دورہ ختم کیا. خواجہ کہتے ہیں کہ یہی کچھ اگر بھارت میں ہوتا تو یہ ٹیمیں پھر بھی وہاں جاتیں. ساری گیم پیسے کی ہے اور دولت نے سب بھلایا ہے. خواجہ شدید مایوس ہیں.

آسٹریلیا ٹیم میں واپسی کے امیدوار خواجہ نے پاکستانی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا ہے. ساتھ میں کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ترین ملک ہے.

آسٹریلیا بے دورہ پاکستان کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنا ہے. ٹیم نے اگلے سال پاکستان کا مکمل دورہ کرنا ہے اور مکمل سیریز شیڈول ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *