| | | | | | | | |

بنگلورو بارش تو نہ آئی،کیویزکے ساتھ چیلوں کا راج،آئی لینڈرز171پر ڈھیر

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

بنگلورو بارش تو نہ آئی،کیویزکے ساتھ چیلوں کا راج،آئی لینڈرز171پر ڈھیر۔آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی امیدوں پر پانی پھررہا ہے۔بنگلورو میں بارش آئی اور نہ نیوزی لینڈ نے ہمت دکھائی۔البتیہ چیلیں فضا میں اڑتی دکھائی دیں۔

کیویز آئی لینڈرز پر جھپٹ پڑے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل کی جنگ میں نیوزی لینڈ ایک ساتھ 3 ممالک کو لپیٹ گیا ہے۔

بنگلورو میں جاری اہم میچ میں سری لنکا ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی تو موسم بھی ساتھ ساتھ بہتر ہوتا گیا۔آئی لینڈرز کھیلنا چھوڑ گئے۔70 کے قلیل اسکور پر اس کی آدھی ٹیم باہر تھی۔وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ایک موقع پر 70 تک 3 ہی باہر تھے لیکن اسی اسکور پر گئی 2 وکٹیں کمر توڑ گئیں۔نشانکا 2 اور کپتان کوشال مینڈس 6 کرسکے۔کوشال پریرا نے 28 بالز پر 51 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔اینجلیو میتھیوز 16 اور دھنن جایا ڈی سلوا 19 کرکے گئے۔105 رنز پر 7 وکٹ گرچکی تھیں۔

سری لنکا کی ٹیم  47ویں اوور میں صرف 171رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔مہیش تھکاشانا نے آخری لمحات میں فائٹ کی اور آخری وکٹ پر دلشان کے ساتھ مل کراسکور بڑھائے۔وہ 39 پر ناٹ آئوٹ گئے،آخری وکٹ پر اننگ کی سب سے بڑی شراکت43 رنزکی شراکت بنی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اسپنر مچل سنٹنر ودیگر نے 2،2 آئوٹ کئے۔

اگر نیوزی لینڈ ان حالات میں جیت گیا توپاکستان کیلئےانگلینڈ کو ہراکربھی سیمی فائنل کھیلنا ناممکن ہوگیا ہے،یہی کنڈیشن افغانستان کی ہوگی۔

متوقع طورپر نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *