| | | | |

افغان کرکٹرمجیب الرحمان کو جھٹکا،بورڈ کے بعد بگ بیش نے بھی نکال دیا

 

میلبرن ،کرک اگین رپورٹ

مجیب الرحمٰن کو ایک اور جھٹکا ،گھر کے رہے،نہ گھاٹ کے۔بگ بیش لیگ فرنچائز نے بھی دروازے بند کردیے ہیں۔

منگل کو شیڈول میلبورن سٹارز کے خلاف میلبورن رینیگیڈز کے اگلے بی بی ایل میچ سے  افغانستان کے مجیب الرحمٰن کو  باہر کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی شرائط میں تبدیلی ہے۔فرنچائز کو افغانستان بورڈ کی ای میل مل چکی ہے۔

مجیب، فاسٹ باؤلرز نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کے کیس میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے 2024 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر رہنے کی خواہش منظور کی تھی۔ ساتھ ہی پابندی تھی کہ اس میں تینوں کے لیے کسی لیگ کیلئے  اگلے 2 سال تک کوئی این او سی شامل نہیں تھا۔

رینیگیڈز نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملی کہ مجیب کی بی بی ایل  کے لیے دستیابی اصل منصوبوں سے بدل سکتی ہےاور کلب  لیگکے بقیہ سیزن میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

کلب نے آج ایک تازہ بیان جاری کیا ،جس میں کہا گیاہے کہ  مجیب الرحمان کو اسکواڈ سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ان کی این او سی کی شرائط میں تبدیلی کی وجہ سے وہ میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

نویں اور فضل حق افغانستان بورڈ سے معافی مانگ کر دھارے میں واپس آ چکے اور اس وقت عرب امارات میں سیریز کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *