| | | | |

سیدھی نیوز یہ،گلین میک گراتھ کی ذکا اشرف کو پیشکش،سڈنی سے نئے چٹکلے،ٹروٹ افغانستان کے ساتھ

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سیدھی نیوز یہ،گلین میک گراتھ کی ذکا اشرف کو پیشکش،سڈنی سے نئے چٹکلے،ٹروٹ افغانستان کے ساتھ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ بھی ایک لطیفہ ہوگا کہ اگر آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر گلین میک گراتھ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے کہدیں کہ آپ کی سروسز اور خدمات مثالی ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کیلئے کچھ سوچیں اور اس کے لئے آجائیں۔یقینی طور پر یہ لطیفہ کہلائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ ذکا اشرف اگر گلیم میک گراتھ کو یہ کہیں کہ آپ پاکستان کرکٹ کا بھی سوچیں اور اس کےلئے رول ادا کریں ،وہ آگے سے کہیں،جی میں اسی انتظار میں تھا۔ابھی سوچ کربتاتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلین وزیر اعظم کی مہمان بنی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کس طرح 25 برس بعد پاکستان کھیل کر گئی ہے،گلین میک گراتھ جیسے کئی ناموں کے کیریئر تمام ہوئے۔وہ پاکستان کھیلنے نہیں آئے تو اب کوئی آئے گا بھی تو ذکاا شرف  کی خواہش پر۔

ادھر میڈیا میں ذکا اشرف اور ٹیم کے کھلاڑیوں کی باتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔محمد رضوان پی سی بی چیئرمین کہ کہدیں کہ کرسی آنی جانی والی ہے،کام ایسے کریں کہ لوگ یاد رکھیں یا بابر اعظم کہدیں کہ سب اچھا چل رہا ہے۔

عثمان خواجہ کی آئی سی سی عرضی لیک،بگ بیش میں لوگو کی اجازت ،آسٹریلین وزیر اعظم کی تعریف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا آسٹریلیا کادورہ کیوں ہو ہے،اصل بات ابھی مخفی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ میلبرن میں کروانے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔

کرکٹ کی ایک نیوز یہ بھی ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے جوناتھن ٹروٹ کے بطور ہیڈ کوچ کنٹریکٹ میں 12 ماہ کی توسیع کردی ہے۔اب وہ 2024 میں بھی افغانستان کے ہیڈ کوچ ہونگے۔

افغان کرکٹرمجیب الرحمان کو جھٹکا،بورڈ کے بعد بگ بیش نے بھی نکال دیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *