| | | | |

جوہانسبرگ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا،202 رنز پر ٹیم ڈھیر

 

جوہانسبرگ۔کرک اگین

Image source Twitter

بھارتی کرکٹ ٹیم پروٹیز کے سامنے بے بس ہوگئی۔دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آخری سیشن میں202  رنز پر ڈھیر ہوئی۔116 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ایسے میں روی چندرن ایشون نے 46 کی اننگ کھیلی۔بھارت کو اس سے 200 سے اوپر جانے میں مدد ملی۔کوہلی کی جگہ لینے والے ہنومان وہاری 20 ہی کرسکے۔

بھارتی قائم مقام کپتان کے ایل راہول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی اننگ شروع سے ہی نہ جم سکی۔میانک اگروال 26 بناسکے۔چتشور پجارا 3 اور اجنکا رہانے صفر پر گئے۔رشی پنت بھی 17 تک رکے۔پہلے میچ میں سنچری کرنے والے کے ایل راہول 50 رنز کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جنوبی افریقہ کو مارکو جانسن نے درست معنوں میں فایدہ دیا۔31 اسکور دے کر 4 آئوٹ کرگئے۔ربادا اور اولیور نے ایک جیسے 64 اسکور دے کر 3،3 آئوٹ کئے۔

اس میچ میں کوہلی نہیں کھیل رہے۔سیریز میں پروٹیز کو برتری ہے۔اس مقام پر بھارت اب تک کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا ہے۔جنوبی افریقا نے کھیل کے خاتمہ پر ایک وکٹ کے نقصان پر 35 اسکور کرلئے تھے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *