| | | | | |

بگ بریکنگ نیوز،شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد پہلی رسمی گفتگو آگئی،حقائق کھول دیئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بگ بریکنگ نیوز،شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد پہلی رسمی گفتگو آگئی،حقائق کھول دیئے.تازہ ترین خبروں میں بڑی نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ میری سابقہ اہلیہ کے ساتھ اب کوئی لڑائی نہیں ہے،جوکچھ ہوا۔افہام و تفہیم کے ساتھ ہوا ہے۔وہ میرے بچہ کی والدہ ہے،اس کا احترام پہلے کی طرح دل میں موجود ہے۔

اپنی شادی کے اعلان کے 27 گھنٹے بعد شعیب ملک کی پہلی رسمی گفگتو قریبی ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ان کے بارے مین اور سابقہ اہلیہ کے حوالہ سے بہت کچھ ایسا بیان ہوا ہے جو فسانہ ہے۔حقائق کچھ اور ہیں لیکن  دوسری شادی کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔

ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کیلئے آفیشل رد عمل آگیا

کرک اگین ذرائع کےمطابق شعیب ملک نے زوردیا ہے کہ دوسری شادی پہلی شای کی ناکامی کی وجہ نہیں ہے۔شادی کا فیصلہ بعد میں ہوا ہے جب کہ میرے اور ثانیہ مرزا کے معمول کےتعلقات میں خلل اس سے قبل کی بات ہے،سابق کپتان نے کہا ہے کہ  ہر گھر اور کپل کے اپنے مسائل ہوا کرتے ہیں جو بیچ چوراہے نہیں پھوڑے جاتے،اس لئے میری سب سے درخواست ہے کہ پرائیویسی اور احترام کا خیال کیا جائے۔ممکن ہے کہ میں وہ وجوہ نہ بیان کروں جو کہ ہر گھر اپنی پرائیویسی کے ساتھ مخفی رکھتا ہے۔

ثانیہ مرزا کا پہلا رد عمل آگیا،دوسری شادی کا اشارہ،شعیب ملک کی یہ تیسری شادی

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا،ان کے والدیعنی سابقہ سسر اور ان کی جانب سے میڈیا میں کل سے کی گئی تمام باتوں کا ایک ہی جواب دیا ہے کہ

ثانیہ مرزا کی جانب سے ظاہر کی گئی نیک خواہشات پر شکرگزار ہوں اور ان کے مستقبل کیلئے بھی دعاگو ہوں۔اپنے بیٹے سے باقاعدگی سے ملاقات ہوگی،ان کے بالغ ہونے تک یہ ملاقات دبئی کسی تیسرے مقام پر ہوگی۔ملاقات میں ثانیہ مرزا سے ہیلو ہائے کا امکان قبل ازوقت کی بات ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *