برمنگھم،کرک اگین رپورٹ۔برمنگھم ٹیسٹ،انگلینڈ کے 6 بیٹرز صفرپر،پھر بھی زبردست مزاحمت وریکارڈز،بھارت کی برتری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ بھارت کے خلاف بڑی مزاحمت کرتے ایک دم پھر سے پھسل گیا اور برمنگھم کے ایج باسٹن گرائونڈ میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز آخری سیشن میں ڈرامہ ہوا۔اس نے 5 وکٹیں 20 رنز میں گنوادیں اور اننگ407 رنز پر سمٹ گئی۔یوں بھارت کو پہلی اننگ میں 180 رنز کی بڑی سبقت حاصل ہوئی ہے۔انگلینڈ کے 400 پلس رنز میں بڑی باتیں ہیں،اہم بات 6 بیٹرز کا صفر پر جانا ہے لیکن پھر ساتھ میں ریکارڈز توڑ باتیں بھی ہیں۔
جمعہ کو برمنگھم میں انگلینڈ نے 77 رنز 3 وکٹ سئ اننگ شروع کی تو 7 رنزکے اضافہ کے بعد ڈرامائی موڑ آیا،جب جوئے روٹ 22 اور نئے آنے والے کپتان بین سٹوکس صفر پر محمد سراج کا شکار بن گئے۔انگلینڈ یکدم 84 رنز 5 وکٹ ہوگیا تھا اور فالو آن سمیت بڑے خطرات میں جاچکا تھا۔
یہاں سے ہیری بروک اور انگلش وکٹ کیپر جیمی سمتھ نے چارج سنبھالا۔ناقابل یقین حد تک مزاحمت کی اور ایک نہیں،2 نہیں بلکہ 300 پلس کی شراکت بناکر سب کچھ پلٹ دیا،انگلینڈ کو فالو آن سے محفوظ کیا۔چھٹی وکٹ پر 303 رنزکی شراکت بنی۔اس کے بعد ہیری بروک 158 رنزبناکر اکاش دیپ کا شکار بنے۔پھر بھی اتنی اٹھان کے بعد کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ 84 رنز 5 وکٹ سے 387 رنز 5 وکٹ ہو تو کیسا لگے گا لیکن یہاں جب 387 رنز 6 وکٹ ہوا تو باقی 4 وکٹیں بھی 20 رنزکے اندر گئیں۔انگلینٖڈ 89.3 اوورز کھیل کر407 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا۔وکٹ کیپر جیمی سمتھ کیریئر بیسٹ184 رنز پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔صرف 207 بالیں کھیلیں۔انگلینڈ کیلئے بطور وکٹ کیپر بڑی اننگ کھیل گئے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے19.3 اوورز میں 70 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔اکاش دیپ نے88 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
یری بروک اور جیمی اسمتھ نے برمنگھم کے ایجبسٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کے خلاف انگلینڈ کی پرجوش فائٹ بیک کی۔ چھٹی وکٹ کے لیے ایک ساتھ 303 رنز کی شراکت کر کے انگلینڈ کو فالو آن کے نمبرز سے آگے بڑھا دیا۔بروک اور جیمی دونوں نے شاندار سنچریاں بنائیں، آکاش دیپ نے کلین آؤٹ کر کے ان کے تقریباً 61 اوور کے طویل اتحاد کو ختم کیا۔
ہیری بروک اور جیمی اسمتھ نے پارٹنرشپ کے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے
ہیری بروک نے 234 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 158 رنز بنائے اور ساتھی سنچری جیمی اسمتھ کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 303 رنز کی شراکت داری کی۔ان کی شراکت اب ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لیے انگلینڈ کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
ہیری بروک اور جیمی اسمتھ نے ٹیسٹ تاریخ میں ٹیم انڈیا کے خلاف کسی بھی ٹیم کی طرف سے چھٹی وکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت داری بھی کی۔ ہیری بروک اور جیمی اسمتھ کے درمیان 303 رنز کی شراکت اب انگلینڈ کے لیے برمنگھم کے مشہور ایجبسٹن مقام پر کسی بھی وکٹ کے لیے تیسری بلند ترین شراکت ہے۔ یہ شراکت اب ٹیسٹ کی تاریخ میں کسی بھی انگلش جوڑی کی طرف سے چھٹی وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے، جو صرف 2016 میں کیپ ٹاؤن میں جونی بیئرسٹو اور بین اسٹوکس کے 399 رنز سے پیچھے ہے۔بھارت کے خلاف انگلینڈ کیلئے اس وکٹ پر بڑی شراکت ہے۔بطور وکٹ کیپر جیمی سمتھ کی 184 رنزکی اننگ انگلینڈ کے وکٹ کیپرز بیٹر میں نمبر ون ہوگئی ہے۔
بھارت نے دوسری اننگ اعتماد کے ساتھ شروع کی ہے اور بناکسی نقصان کے ففٹی رنزکیئ شراکت مکمل کرلی تھی۔51پر پہلی وکٹ گری۔جیسی وال آئوٹ ہوگئے۔تیسرے روز کے اختتام پر بھارت کا دوسری اننگ میں 64 پر ایک آئوٹ تھا اور اس کی مجموعی برتری 244 رنزکی ہوگئی ہے۔