دونوں کپتان بھی موجود مگر الگ الگ،کرکٹرزکے چہرے سپاٹ
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
دونوں کپتان بھی موجود مگر الگ الگ،کرکٹرزکے چہرے سپاٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں ایک تقریب سجائی گئی،جہاں ان کے اعزاز میں ایک بڑا پروگرام تھا۔آرمی چیف نے انہیں خصوصی شیلڈ دی۔
اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر نامور کھلاڑی شامل ہوئے۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے ساتھ وائٹ کپتان بابر اعظم بھی تھے لیکن دونوں الگ الگ موجود تھے۔
محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے سٹارز بھی پروگرام میں تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل کرتی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ قومی کرکٹرز سپاٹ چہروں کے ساتھ موجود تھے۔ان کو دیکھ کر کرکٹ فینز نے سوال کیا کہ کیا یہ خود خوشی سے آئے یا ان کو جیلسی ہے اور یا پھر زبردستی لائے گئے ہیں۔