| | | | | |

بنگلہ دیشی کیمپ میں بائولنگ کوچ اور کھلاڑیوں کی لڑائی، شوکاز نوٹس

کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش بورڈ حرکت میں،اپنے ہی بائولنگ کوچ کو شوکاز نوٹس۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنے کپتان شکیب الحسن کے متنازعہ فیصلے کے دفاع میں اپنے ہی مقرر کردہ بائولنگ کوچ ایلن ڈونالڈ کے خلاف ہوگیا ہے اور اسے وضاحتی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بائولنگ کوچ نے کہا تھا کہ شکیب نے غلط کیا۔بعد میں ڈریسنگ روم میں منہ ماری بھی ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ،سری لنکا نیوزی لینڈ میچ آگیا،پاکستان اور افغانستان متوجہ

بی سی بی حکام نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ کی جانب سے غصہ ان کے علم میں آیا تھا اور انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد وضاحت طلب کریں گے۔ہم نے ڈونلڈ کے حوالے سے خبر دیکھی ہے اور ہم اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ہم یقینی طور پر آنے والے دنوں میں اس کی وضاحت طلب کریں گے،” ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف اپنے اہم کھیل سے قبل ٹیم کی توجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔

ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے سری لنکا کے اینجلیو میتھیوز کو محض ہیلمٹ ٹھیک  نہ ہونے اور بدلنے کے چکر میں اوور ٹائم ہونے پر ٹائم آئوٹ اپیل کرکے انہیں میدان بدری پر مجبور کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *