| | | | | |

کرک اگین خبر کی تصدیق ،ورلڈکپ پر آئی سی سی میٹنگ کا فیصلہ ،پاکستان مسترد

دبئی،دہلی،کرک اگین رپورٹ

کرک اگین خبر کی تصدیق ،ورلڈکپ پر آئی سی سی میٹنگ کا فیصلہ ،پاکستان مسترد

کرک اگین نے 21 جون کی تاریخ شروع ہوتے ہی کرکٹ بریکنگ نیوز فائنل کی تھی کہ پاکستان کے ورلڈکپ شیڈول پر تبدیلی کے مطالبات مسترد ہوگئے ہیں۔اس کی تصدیق آج سہہ پہر کرک بز نے کردی ہے۔

کرک بز کے مطابق آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اس مرحلے پر مقامات کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مقام کا انتخاب آئی سی سی اور میزبان کا حق ہے، میزبان  کا اختیار ہے، اور کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی منظوری درکار ہے، مقام کی تبدیلیوں پر صرف سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر غور کیا جا سکتا ہے یا اگر کسی خاص مقام کو بین الاقوامی کرکٹ کے لیے غیر موزوں سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے دو میچوں کے لیے مقامات کی تبدیلی کی درخواست کی تھی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) دونوں نے اس درخواست کو ٹھکرا دیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کی تاریخ آگئی،پاکستانی اعتراضات کاجواب

اہم بات یہ ہے کہ پی سی بی کو فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔فسئنل شیڈول 27 جون تک متوقع ہے۔جیسا کہ رات رپورٹ کیا گیا تھا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *