کرکٹ ورلڈکپ2023،پاکستان کی بیٹنگ شروع،جنوبی افریقا کیلئے اب کڑا امتحان
چنائی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ2023،پاکستان کی بیٹنگ شروع،جنوبی افریقا کیلئے اب کڑا امتحان۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ہے اور جنوبی افریقا کو کچھ کہنے کی بجائے اپنی بیٹنگ لائن پر اعتماد کیا ہے اور بابر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،آج کون ٹاس جیتے گا،میچ کا فاتح کون،کچھ حقائق
جیسا کہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہونگی ،تو ایسا ہوا ہے۔وسیم جونیئر اور محمد نواز آگئے ہیں۔حسن علی اور اسامہ میر باہر ہیں۔
چنائی میں موسم کلیئر ہوچکا ہے۔پاکستانی اوپنرز میدان میں ہیں۔بیٹنگ شروع ہوگئی ہے۔رواں صدی میں پاکستان جنوبی افریقا سے کبھی نہیں ہارا،اب تک کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے جیتے ہیں۔ایک اوور پاکستان نے میڈان گزارا تھا۔