| | | | | | | | | | |

آج اور اگلے 8 دن کے کرکٹ میچز،10 ٹیمیں،11مقابلے

 

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

 

انٹر نیشنل کرکٹ میں اگلے 8 روز میں درجن کے قریب انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے لئے قریب 10 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ٹیسٹ میچ سے لے کر ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ہوگی۔تمام مقابلے اہم ہونگے۔

آج 11 اگست سے 18 اگست تک ایک جمعرات سے دوسری جمعرات تک بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا ۔پاکستان ٹیم بھی شامل ہے۔

اس وقت جنوبی افریقا انگلینڈ میں ہے۔ٹیسٹ سیریز باقی ہے۔
بھارتی ٹیم زمبابوے کی تیاری میں ہے۔
پاکستانی ٹیم نیدر لینڈ جانے والی ہے۔
افغانستان ٹیم آئرلینڈ میں کھیل رہی ہے۔
نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔
آنے والے اگلے 8 ایام کا شیڈول

افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ

افغان ٹیم 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہار چکی ہے۔
دوسرا میچ آج بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا ۔
افغانستان اور آئرلینڈ کا تیسرا میچ کل 12 اگست کو ہوگا۔
چوتھا ٹی 20 میچ 15 اور پانچواں اور آخری 17 اگست کو ہوگا۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ

پہلا ٹی 20 گزشتہ رات کیویز جیت چکے ہیں۔
دوسرا ٹی 20 کل اور تیسرا 14 اگست کوہوگا۔
دونوں ٹیموں میں پہلا ون ڈے مقابلہ 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔باقی میچز 18 اگست کے بعد ہیں۔

پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈ

پہلا ون ڈے 16 اگست کو ہوگا
دوسرا ایک روزہ میچ 18 اگست کو ہوگا
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ
پہلا ٹیسٹ 17 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا ۔

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا

لارڈز میں پہلا ٹیسٹ میچ 17 اگست سے شیڈول ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے میچز  ہیں۔

بھارت بمقابلہ زمبابوے

پہلا ایک روزہ میچ 18 اگست کو شیڈول ہے۔
ان تمام ٹیموں کے باقی میچز بھی ہیں،یہاں چونکہ 18 اگست تک کا شیڈول دیا گیا ہے۔

ٹیموں کے تفصیلی شیڈول کے لئے آپ ہماری ویب کرک اگین کے مینیو شیڈول میں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

اہم سٹوری دلچسپی سے بھرپور

نیدرلینڈز سیریز اہم،حسن اور عماد کے لئےبابر اعظم کے اہم انکشافات

 

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *