| | | | | | | |

غصہ آیا نہ جھگڑا کیا،افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،حارث رئوف نگاہوں میں

برسبین،کرک اگین رپورٹ

غصہ آیا نہ جھگڑا کیا،افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،حارث رئوف نگاہوں میں۔ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑی شکست،ٹی 20 ورلڈکپ 2022 سے باہر ہونے کا دن،افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وہ غصہ کیا نہ وہ جھگڑا،وہ آنکھیں دکھائیں اور نہ وہ کندھے مارے جو پاکستانی ٹیم کے خلاف کیا کرتے ہیں۔

برسبین میں کھیلے گئے مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ 1 کے اہم میچ میں سری لنکا نے 6  وکٹوں سے ہرادیا۔یوں افغان ٹیم کا سفر تمام ہوا۔اس کا رسمی میچ آسٹریلیا سے جمعہ کو باقی ہے،جوکینگروزکے لئے اہم ہوگا۔

بابر اعظم کو کیا نصیحت ملی،چھکے کے چرچے،ویسٹ انڈیز پھر آسٹریلیا،بھارت کی شکست کا دعویٰ

آج کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 144 اسکور کئے۔اوپنرز گرباز 28 اور عثمان 27 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔اسپنر ہاسا رنگا ڈی سلوا نے صرف 13 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں سری لنکن ٹیم کو کہیں مشکلات پیش نہ آئیں۔دھنن جایا ڈی سلوا کی ففٹی کی وجہ سے آئی لینڈرز نے ہدف  9 بالیں قبل   4 وکٹ پر پورا کرکے   6 وکٹ کی جیت رقم کی۔

یوں سری لنکا کے  4 میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور ٹیبل پر تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔افغانستان کی ایونٹ میں یہ دوسری شکست  ہے۔2  میچز بارش کی نذر ہوئے۔

ادھر میچ کے آخر میں اسپنر راشد خان ان فٹ ہوگئے ہیں۔

ادھر میلبرن سٹارز کے لئے کھیلنے پاکستانی پیسر حارث رئوف بگ بیش کی ویمنز ٹیم کی خاتون کھلاڑی سے ملے ہیں،دونوں ہی اس پر مسرور ہیں۔حارث رئوف 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالز کروانے پر خبروں میں ہیں اور کچھ آنکھوں میں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *