| | | | | |

ڈیوڈ ملر نے جنوبی افریقا کو نیدرلینڈزکے ہاتھوں ذلالت سے بچالیا،ٹی 20 ورلڈکپ میں دوسری فتح

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

ڈیوڈ ملر نے جنوبی افریقا کو نیدرلینڈزکے ہاتھوں ذلالت سے بچالیا،ٹی 20 ورلڈکپ میں دوسری فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ2024 میں پاکستان بمقابلہ بھارت بڑے میچ کی ممکنہ پچ کی پکچر 24 گھنٹے قبل جنوبی افریقا بمقابلہ نیدرلینڈز میچ  سے سامنے آگئی ہے۔

ہفتہ کی شب پاکستانی وقت کے مطابق نیویارک کے ناسائو اسٹیڈیم کی جس پچ پر میچ کھیلا گیا،کل اسی پر پاکستان بھارت میچ ہوگا۔اب اس پچ پر آج کیا ہوا۔

تباہی تھی بیٹرز کیلئے،مشکلات تھیں پورے کیمپس کیلئے۔ گروپ ڈی کے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ڈچ ٹیم بمشکل ایک موقع ہر 6 وکٹ پر 102 اسکور پر تھی کہ ایک رن کے اضافہ سے 3 وکٹیں گنواگئی اور  20 اوورز میں 9 وکٹ پر 103 رنزبناسکی۔اوٹینی برٹمین نے11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں جنوبی افریقا کو مشکلات پیش آئیں،اس کے 4 ٹاپ کھلاڑی 12 پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ایسے میں ٹرسٹن سٹوبس نے33 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا لین ڈچ ٹیم نے 77 پر 5 ویں اور 88 پر 6 وکٹ گراکر میشچ دلچسپ بنایا۔پروٹیز کو12 بالز پر پھر بھی 16 رنزدرکار تھے۔تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے لاٹھی چارج کر کے اپنی ٹیم کو ہزیمت سے بچالیا۔انہوں نے51 بالز پر 59 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پروٹیز نے7 بالز قبل ہدف مکمل کرکے میچ 4 وکٹ سے جیتا ہے۔

گروپ ڈی سے جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اورناقابل شکست ہے۔بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *