پاکستان بمقانلہ بھارت،عماد وسیم کے حوالہ سے بڑی خوشخبری،ٹاس کس کا،میچ کس کا،ابھی جانیئے
کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقانلہ بھارت،عماد وسیم کے حوالہ سے بڑی خوشخبری،ٹاس کس کا،میچ کس کا،ابھی جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عماد وسیم کل بھارت کے خلاف میدان میں اتررہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔وہ کل بھارت کے خلاف نیویارک میچ میں ایکشن میں ہونگے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں کل پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کھیلا جارہا ہے۔نیویارک میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے7 بجے کھیلا جائے گا۔پسلیوں کی تکلیف سے نجات مل چکی ہے۔اعظم خان ڈراپ ہونگے۔ان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں مزید تبدیلیاں نہیں ہونگی۔گروپ اے کا یہ اہم میچ ناسائو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔نیویارک میں کرکٹ جشن ہے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ،باہمی ٹی 20 ریکارڈز ،میچز،ٹاپ پرفارمرز
نوییارک کی اسی پچ پر میچ ہوگا،جہاں اس وقت جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کھیل رہے ہیں اور دونوں کو بیٹنگ میں مشکلات رہی ہیں۔بارش کا امکان موجود ہے لیکن اضافی وقت کافی رکھا گیا ہے،اس لئے پورے 20 اوورز کا میچ ہوگا۔
ٹاس کون جیتےگا۔
بابر اعظم ٹاس جیت سکتے ہیں اور پاکستان پہلے بائولنگ کرے گا۔میچ بھی پاکستان جیت سکتا ہے،اس کے امکانات نہ ہونے کے باوجود پیش گوئی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستان جیت سکتا ہے۔