| | |

ورلڈکپ جتنی ہزیمت پھر،انگلینڈ 16 برس بعد ویسٹ انڈیزسےون ڈے سیریز ہارگیا

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

Image by.Associated Press

ورلڈکپ جتنی ہزیمت پھر،انگلینڈ 16 برس بعد ویسٹ انڈیزسےون ڈے سیریز ہارگیا۔انگلینڈ کی بدقسمتی کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے۔ورلڈکپ چیپٹر کلوز ہونے کے بعد جوس بٹلر الیون کو ایک اور شکست ہوگئی ہے۔یوں انگلینڈ ایک اور ون ڈے ٹرافی ہارا ہے۔اس باروہ باہمی ون ڈے سیریز تھی۔یہ کتنی اہم جیت تھی۔اس سے اندازا لگالیں کہ  16 سال سے ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف کبھی ون ڈے سیریز نہ جیت سکا تھا۔2007 کے بعد سے انہیں انگلینڈ کے خلاف 50 اوور سیریز کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی، ویسٹ انڈیزجو کوالیفائر میں ہارنے کے بعد ہندوستان کے ورلڈکپ میں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا، اس نے بھی  اڑھائی سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار کسی  مکمل ٹیسٹ رکن   ملک کے خلاف اپنی پہلی دو طرفہ جیت درج کی ہے۔

آصف علی کی پاور فل ہٹنگ،نیویارک اسٹرائیکرزکو ابو ظہبی ٹی 10 چیمپئن بنوادیا

بارش نے آغاز میں دو گھنٹے کی تاخیر کی اور پھر انگلینڈ کی اننگز میں خلل ڈالا، جو 43 اوور کے طور پر شروع ہوئے تھے لیکن پھر  40 اوور میں تبدیل ہوئے۔ مہمان ٹیم  نے 9 وکٹوں پر 206 رنز بنائے،پھر بارش ہوئی۔اوورز کم ہوئے  جس سے ویسٹ انڈیز کو 34 اوورز میں 188 رنز درکار تھے، یہ ہدف انہوں نے 14 گیندیں  قبل  9 وکٹ پرحاصل کر کے سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

ڈیبیو کرنے والے میتھیو فورڈ نے29 رن دے کر 3 وکٹیں لیں،شروع میں  انگلینڈ کو 10 اوورز کے اندر 5 وکٹ کے خسارے مجبور کردیا جب اسکور صرف 49 تھا۔ کیسی کارٹی نے  سیریز کی اپنی پہلی دو اننگز میں 16 اور ایک صفر بنانے کے بعد کیریئر کی دوسری نصف سنچری کے ساتھ اپنی کلاس دکھائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *