| | | | |

پرتھ،کیا اب بھی تیز پچ ہوگی،تازہ اپ ڈیٹ،کتنے اسکور پرٹیم آئوٹ،کتنے روز میں میچ ختم،کہاں ہورہی ہیں یہ باتیں

پرتھ،کرک اگین نیوز

پرتھ،کیا اب بھی تیز پچ ہوگی،تازہ اپ ڈیٹ،کتنے اسکور پرٹیم آئوٹ،کتنے روز میں میچ ختم،کہاں ہورہی ہیں یہ باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت پرتھ میں ہے۔آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی اپنی دوسری سیریز کیلئے تیار ہے۔پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ایک زمانہ تک واکا گرائونڈ پرتھ مشہور تھا۔اس کی تیز پچ شروع سے ہی عالمی شہرت رکھتی تھی کہ تیز اور بائونسی پچ ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا پرتھ اسٹیڈیم کی بھی ایسی ہی پچ ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم کل واکا گراؤنڈ میں صبح دس بجے سے ایک بجے دوپہر تک ٹریننگ کرے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے ڈراپ ان پچ انسٹال کردی تھی۔پچ پر گراس موجود ہے اور مٹی بھی وہی ہے کہ اس پر بال تیزی کے ساتھ اٹھے گی اور سوئنگ ہوگی۔پاکستان کے پاس کوالٹی اسپنر نہیں ہے،اس لئے ٹیم منیجمنٹ ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے بعد ممکنہ تمام پیسرز بھی کھلاسکتی ہے لیکن کیا آسٹریلیا اپنے اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھائے گا،ایسا نہیں ہے۔وہ کھیلیں گے،اس لئے پاکستان کو بھی کوالٹی اسپنر کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان کی آسٹریلیا میں صرف 4 ٹیسٹ فتوحات،زمانہ بیت گیا،ہر میچ کا جائزہ

واکا پرتھ میں پاکستان  قریب 49 برس میں جو 5 ٹیسٹ میچزکھیلا ہے۔تمام ہارا ہے۔اس کے صرف 3 بیٹرز آصف اقبال،جاوید میاں داد اور اعجاز احمد کو سنچریز بنانے کا اعزاز ملا ہے۔پاکستانی پیسرز کا ریکارڈ بھی یہاں اچھا نہیں ہے،اس لئے پرتھ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی مشکل بات ہے۔

سوال تو یہ ہونے لگا ہے کہ پاکستان کم سے کم کتنے اسکور پر آئوٹ ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کتنے روز میں میچ ختم کرسکتا ہے۔پاکستان کیلئے منزل مشکل ہے۔ناممکن نہیں لیکن وہی بات کہ اکیلے شاہین شاہ آفریدی کیا کرسکیں گے۔ان کے ساتھ باقی سب کچرا بنتا ہے،وہ اس لئے نہیں کہ وہ چونکہ کچرا ہے،ہرگز نہیں ،بلکہ اس لئے کہ مچل سٹارک،جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز جیسوں کے سامنے کچرا ہی ہے۔

اگر آپ سے سوال ہو کہ پرتھ میں پاکستان کبھی جیتا ہے،جواب ہوگا کہ نہیں،سوال ہوگا کہ اور کون کبھی  نہیں جیت سکا۔جواب ہوگا  کہ سری لنکا 2 اور زمبابوے ایک میچ کھیل کر ہارے ہیں۔ویسٹ انڈیز 7 میں سے 5 اور جنوبی افریقا 4 میں سے 3 جیتا ہے۔انگلینڈ کو 14 میں ایک اور بھارت کو 4 میں ایک فتح ملی۔نیوزی لینڈ 7 میں ایک جیتا ہے۔

پرتھ کے نئے اسٹیڈیم میں اب تک جو 3 میچز ہوئے ہیں،تمام آسٹریلیا نے ہی جیتے ہیں۔پاکستان بھی واکا کو چھوڑ کر یہاں پہلا میچ کھیل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *