| | | |

ورلڈکپ کوالیفائر،سری لنکا جیت گیا،سپر سکس حتمی لائن اپ

 

بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ کوالیفائر،سری لنکا جیت گیا،سپر سکس حتمی لائن اپ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لئے ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ایک مرحلہ سے آخری مراحل میں چلا گیا۔سپر سکس کی فائنل لائن اپ ترتیب کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ کیا۔یوں وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں ہیں۔سکاٹ لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ آگے گیا ہے اور عمان صفر پوائنٹ کے ساتھ ۔

آج آخری میچ میں سری لنکا نے 245 اسکور پر ڈھیر ہونے کے باوجود میچ جیت لیا۔سکاٹش ٹیم 29 اوور میں 163 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

گروپ اے سے زمبابوے ،نیدر لینڈ اور ویسٹ انڈیز
گروپ بی سے سری لنکا ،سکاٹ لینڈ اور اومان ۔
سپرسکس میں گروپ اے سے آنے والی 3 ٹیمیں زمبابوے ،نیدرلینڈز اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا ،سکاٹ لینڈ اور اومان سے ہوگا۔

ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس میں پوائنٹس کیسے ساتھ جاتے،ویسٹ انڈیزکیلئےکوئی راستہ

اب اس وقت تک سری لنکا اور زمبابوے کے پاس پہلے ہی 4،4 پوائنٹس ہیں۔دونوں کی 2،2 فتوحات ویسٹ انڈیز کو فارغ کردیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *