| | | | | |

پاکستان آنے والی غیر ملکی بڑی ٹیم کی سیریز ایک سال کے لئے ملتوی،بریکنگ نیوز

لاہور،انٹیگا:کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں ایک غیر ملکی  کرکٹ سیریز ایک سال کے لئے ملتوی ہونے جارہی ہے۔پی سی بی اور متعلقہ کرکٹ ملک کے درمیان باہمی رضامندی سے معاملات طے ہوگئے ہیں،رسمی اعلان باقی ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ٹی 20 میچزکی سیریز طے ہے۔جنوری 2023 میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کی سیریز اب جنوری سے مارچ 2024 تک ملتوی ہونے والی ہے۔سیریز کے التوا کی وجہ متعدد کرکٹ لیگز ہیں،جنوری میں یو اے ای کی آئی ٹی ایل،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی لیگز ہونگی،ویسٹ انڈین پلیئرز وہ کھیلیں گے۔

ویسے  بھی ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ دسمبر سے اب تک صرف 10 ماہ کے عرصہ میں 2 بار دورہ کرچکی ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں ٹی 20 سیریز ہی کھیلی تھی کہ کووڈ کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا۔پھرون ڈے سیریز اس سال جون میں ملتان میں کھیلی گئی تھی،اس لئے قریب 14 ماہ میں تیسرا دورہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ دورے کے لئے 15 انگلش پلیئرز ،16 واں خفیہ تیار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 3 ٹی 20 میچزکی سیریز نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور پاکستان سپر لیگ 2023 کے درمیان طے کی گئی تھی لیکن اب یہ ممکن نہیں رہی ہے۔

یہ سیریز اب فروری 2024 کے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں  شامل کی جائے گی،جب ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ایک سیریز کے لئے پاکستان آئے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *