| | | |

پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ دورے کے لئے 15 انگلش پلیئرز ،16 واں خفیہ تیار

 

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

 

دورہ پاکستان کے لئے انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔پاکستان کے تاریخی ٹیسٹ دورے کے لئے 15 انگلش پلیئرز ،16 واں خفیہ تیار۔

اگست کی نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے ییں۔اسی کی نیوز دے دی گئی تھی ۔

ای سی بی نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے
بین سٹوکس کپتانی کریں گے۔لیام لونگسٹن اور ول جیکس اسکواڈ میں ہیں ۔میتھیو پوٹس اور ایلکس لیز ڈراپ ہیں۔

بین سٹوکس کپتانی کریں گے ۔ہیری بروکس،زک کروکی،بین فوکس اور بین ڈکٹ ،ول جیکس،کیٹن جیننگز ، جیک لیچ،لیام لونگسٹن،جمی اوور ٹون،اولی پوپ،اولی رابنسن ،جوئے روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

کرک اگین نے 48 گھنٹے قبل دوسری بار نیوز دی تھی کہ سٹورٹ براڈ نہیں آئیں گے،یہ بھی لکھا تھا کہ مارک ووڈ کال کرلئے گئے ہیں ۔دونوں باتیں درست رہیں۔گزشتہ رات 18 سالہ لیگ اسپنر کی شمولیت کی نیوز دی تھی۔لکھا تھا کہ لیسٹر شائر کے لئے 3 میچز کھیلنے والے ریحان احمد کو انگلینڈ لائنز اسکواڈ کا حصہ بناکر ابو ظہبی بھیجا جائے گا،جہاں وہ انگلینڈ کے اس ٹیسٹ اسکواڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلیں گے ۔اس کے بعد انہیں انگلینڈ کے لئے اضافی نیٹ بائولر کے طور پر پاکستان بھیجا جائے گا اور ممکن ہے کہ وہ ٹیسٹ کیپ پہن لیں۔ای سی بی کا یہی پلان طے ہے۔

دورہ پاکستان، انگلینڈکا بڑا سرپرائزتیار،کم عمر ترین پلیئرمنتخب،حیران کن نام
انگلش ٹیسٹ ٹیم اور لائنز ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں 15 روزہ ٹریننگ و وارم اپ میچز ابو ظہبی میں کھیلے گی اور اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گی۔2005 کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز یکم دسمبر سے شروع کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *