| | | | |

حسن علی نے سسپنس سے بھرپور بڑا دعویٰ کردیا،کیا ہونے والا،وہ بھی بہت جلد

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے سے محروم چلے آرہے حسن علی نے اب سے تھوڑی دیر قبل سنسنی خیز فلم چلادی ہے،ویسے تو وہ اپنے مزاج کے حوالہ سے خاصے مشہور ہیں۔ملکی تو ملکی غیر ملکی پلیئرزبھی ان کی حس مزاح سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ایسے میں ان سے کسی  مذاق کی کھلے عام توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک جملہ لکھا ہے اور ساتھ میں اپنی ایسی تصویر شیئر کی ہے،جس میں  وہ اتنے خوش دکھائی دیتے ہیں کہ جیسے کیا کچھ حاصل ہوا ہو۔

حسن علی نے سسپنس سے بھرپور ڈرامہ چلایا ہے اور کہا ہے کہ بہت جلد بلکہ بہت جلد ہی کچھ دلچسپ آنے والا ہے۔

اب اس کا کیا مطلب ہے؟

یہ تو نہیں ہوسکتا کہ حسن علی آج کھیلیں تو یہ دلچسپ ہوگا بلکہ یہ تو چیلنج سے بھرپور مشکل ٹاسک ہوگا،جگہ بنانے کی خواہش ،کچھ کرنے کا دبائو،نہ کچھ کرسکے تو پھر تو پکی چھٹی جیسے سنگین خطرات۔

تو ایسا کیا ہے کہ جو بہت ہی دلچسپ ہونے والا ہے۔ساتھ میں بہت جلد۔

پاکستان اور انگلینڈ 24 گھنٹوں میں دوبارہ مقابل،تیسرا ٹی 20 آج،ٹاس،میچ کی پیش گوئی

ایسا تو ممکن نہیں کہ کل کے ہیرو محمد رضوان آج آرام ہی کرلیں اور دوسرے وکٹ کیپر محمد حارث کھیل رہے ہوں یا ایسی کوئی بڑی تبدیلی ہو۔

ان کی ٹوئٹ کے بعد کرکٹ فینز کو بھی اب شدت سے انتظار ہے کہ کیا ہونے والا ہے اورایسی کیا دلچسپی ہے کہ جسے بہت جلد ہوکر رہنا ہے۔

محمد رضوان بد دعائوں کے بعد اب دعائوں پر آگئے

پاکستان اور انگلینڈ کا آج تیسرا ٹی 20 میچ کھیلا جانا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *