سلہٹ۔کرک اگین رپورٹ۔گرما گرمی،مارا ماری،رضوان کے ساتھ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نے کیا کیا،کیا پاکستان جیت سکتا،دونوں جواب۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلہ دیش کے خلاف جہاں دیوار بنے ہوئے ہیں وہاں کھیل کے چوتھے روز بنگلہ دیشی فیلڈرز اور بولر کے لیے وہ درد سر بنے رہے۔ کئی مواقع پر کھلاڑیوں میں تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ ایک موقع پر یہ اس وقت بڑھ گئی جب محمد رضوان سامنے سائیٹ سکرین کے حوالے سے کچھ پرابلمز بتا رہے تھے تو بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے تنگ کرنا شروع کیا اور متعدد جملے بولے یہاں تک کہا کہ کیا آپ نخرے کر رہے ہیں۔ اس پر رضوان جو کہ عام طور پر ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔ انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے جواب دیا اور پھر اچھا خاصا جواب دیا۔ کئی کھلاڑی اکٹھے ہو گئے۔
امپائرز نے جب موقف سنا تو پھر وہ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کے پاس گئے اور انہوں نے ٹھنڈا میٹھا کیا کہ آرام سے کھیلیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے بولرناہید رانا نے بھی ایک موقع پر محمد رضوان کو چھیڑا تو رضوان نے دونوں بازو پھیلا کے کہا۔ آؤ گلے لگ جاؤ۔ دلچسپ صورتحال ہے گراؤنڈ کے اندر بھی اور گراؤنڈ کے ساتھ گراؤنڈ کی سائیڈ پر بھی اچھی خاصی گرمی سردی اور گرمی چل رہی ہے ۔
سلہٹ ٹیسٹ،آغا اور رضوان کی بھرپور مزاحمت،پاکستان 121 اور بنگلہ دیش 3 وکٹ کی دوری پر
جہاں تک یہ دیکھا جائے کہ پاکستان ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں ہے تو کیا جیت سکتا ہے۔ اس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ معجزاتی پرفارمنس پاکستان کو 121 رنز مزید دلوا سکتی ہے ۔بنگلہ دیش کے بولرز میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ نئے روز کے پہلے آدھے گھنٹے میں پاکستان کی اننگ کا صفایہ کردیں
پاکستان نے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹ پر ابھی 316 رنز بنائے ہیں ۔121 رنز کی ضرورت ہے اور پاکستان کی واحد امید محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
