| | | | |

عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر،لائیو سٹریمنگ پر پابندی،بھارت میں کبھی پابندی نہ لگی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر،لائیو سٹریمنگ پر پابندی،بھارت میں کبھی پابندی نہ لگی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ ،آئی سی سی پلیئر آف دی سنچری اور صدی کے بہترین کپتان عمران خان کی تصویر قریب 9 ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئی ہے۔سابق پاکستان کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(بانی چیئرمین ) اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج اسلام آباد میں پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہیں اور یہ پیشی ہے اڈیالہ جیل سے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کی یہ پیشی ان کی اپنی رہائی یا کسی اپنے مقدمہ کیلئے نہیں،بلکہ حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بظاہر اپنے حق میں کی گئی نیب ترامیم کے خلاف کیس میں ہیں۔

سب سے دلچسپ اور مضحکہ خیز پہلو یہ ہے کہ عمران خان کی لائیو سٹریمنگ کے خوف سے سپریم کورٹ سے یہ سماعت براہ راست نشر نہیں ہورہی ہے۔کورٹ نمبر سے ہر کیس براہ راست نشر ہوتا ہے،اس کی گزشتہ سماعت بھی براہ راست تھی لیکن پاکستان  میں میڈیا اور نشریاتی ادارے سے نشر کرنے سے قاصر ہیں اور سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ بھی مبینہ طور پر اسے براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

پاکستان اور بھارت میں بڑی کرکٹ جنگ ہے۔روایتی حریف ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ملک بھارت تک میں عمران خان کی تصاویر،ویڈیوز اب بھی نشر ہوتی ہیں اور کھیل کے دوران جب بھارت پاکستان سے مارکھاتا تھا،تب بھی عمران خان ٹی وی سکرین پر بھارت مین نمایاں ہوا کرتے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *