ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کے ڈرامائی موسم میں کوچ اور کیوریٹر کے چکر پر چکر،لنچ قبل از وقت،نئی ممکنہ ٹائمنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کے ڈرامائی موسم نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور پچ کیوریٹر کی دوڑیں لگوادی ہیں،اسپن ٹریک کی تیاری اور اسپنرز کے انتخاب میں موسم نے مداخلت کردی ہے۔بار بار پچ کا معائنہ۔گرائونڈز کے چکر لگائے گئے ہیں۔
ادھر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح سوا 11 بجے فضا میں قدرے بہتری محسوس ہوئی ہے۔کچھ روشنی نکلی ہے۔فلڈ لائٹس آف کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیمیں ڈریسنگ روم میں بندہیں۔سورج نکل آیا ہے لیکن فضا میں دھند موجود ہے اور شدید سردی ہے۔درجہ حرارت صبح 9 پر تھا۔
پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کا وقفہ جلد کرلیا گیا ہے۔میچ اب لنچ کے بعد شروع ہوگا،اگر موسم نے اجازت دی،بظاہر دوپہر میں میچ شروع ہوسکتا۔
ذرائع کے مطابق 12 سے ایک تک ہی لنچ ہوگا۔جمعہ کے سبب ایک بجے ٹاس ہوگا،ایک بجکر 30 منٹ پر میچ شروع ہوگا۔