| | | |

آئی پی ایل 2023 فائنل،بارش تھم گئی،اوورز کٹے تو ممکنہ ہدف کیا ہوگا،جانیئے

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

امپائرز اگلی پچ انسپیکشن بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے کریں گے۔

آئی پی ایل 2023 فائنل،بارش تھم گئی،اوورز کٹے تو ممکنہ ہدف کیا ہوگا،جانیئے۔آئی پی ایل 2023 فائنل مسلسل دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔پہلی اننگ کی تکمیل اور دوسری باری کی شروعات میں بارش شروع ہوئی۔40 منٹ تک بارش جاری رہی ہے اور اب گرائونڈ سٹاف میدان کو خشک کرنے کی فکر میں ہے۔

دفاعی چیمپئن لکھنو سپر جائنٹس نے پہلے کھیل کر 4 وکٹ پر 214 اسکور بنائے۔آج فائنل میں شبمان گل جو ہاٹ کیک بنے ہیں۔20 بالز پر 39 رنزکی دھواں دھار اننگ کھیل  چکے تھے۔ایم ایس دھونی کے ہاتھوں سٹمپ ہوگئے۔42 سالہ وکٹ کیپر نے 1 سیکنڈ میں اسٹمپ آئوٹ کردیا۔اس کا خاص فائدہ یوں نہ ہوا کہ اس کے بعد سائی سدھرسن نے صرف 47 بالز پر 96 رنزکی دھواں دھار اننگ کھیلی۔یوں گجرات ٹیم 200 سے زائد اسکور کرگئی۔

اب جبکہ چنائی سپرکنگز نے جواب میں 3 بالز پر 4 رنزبنائے تھے کہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔

اب جب کہ کھیل میں تاخیر ہے،اگرصرف 5 اوورز کا کھیل ہو چنائی کو جیت کے لئے ڈک ورتھ لوئس پر 66 اسکور کی ضرورت ہوگی۔6 اوورز کا ہوا تو78 اور 7 اوورز میں 90 اور 8 اوورز میں101 اور 9 اوورز میں 112 جب کہ 10 اوورز میں 123 کا ہدف بنتا ہے۔11 اوورز میں 133 اور 12 اوورز میں143 اور 13 اوورزمیں 153 اور 14 اوورز میں 162 جب کہ 15 اوورز میں 171 کاہدف بنتا ہے۔16 اوورز میں 181 اور 17 اوورز میں 190 ،18 اوورز میں 198 اور 19 اوورز میں 207 کا ہدف بنتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *