| | | | |

آئی پی ایل2023،راشد خان کی4 وکٹیں،10 چھکے، طوفانی اننگ رائیگاں مگر کیسے

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل2023،راشد خان کی4 وکٹیں،10 چھکے، طوفانی اننگ رائیگاں مگر کیسے۔پہلے بائولنگ میں 4 وکٹیں،پھر بیٹنگ میں 79 رنزکی طوفان سے تیز اننگ  بھی فتح کی کنجی نہ بنی۔آئی پی ایل 2023،سوریاکمارکا لاٹھی چارج،ٹاپ ٹیم کی ٹھکائی،ممبئی ریس میں واپس۔لازمی جیت کے میچ میں ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2023 کی ٹاپ،اب تک کی نمبر ون ٹیم کو ہراکر سنسنی خیز انگڑائی لیتے ہوئے اگلے مرحلہ کی امیدیں زندہ کرلی ہیں۔لائیو کرکٹ میچ دیکھے جانے لائق تھا۔ممبئی کی جیت میں اہم کردار جارح مزاج بیٹر سوریاکمار یادیو کا تھا،جنہوں نے کرکٹ بریکنگ نیوز کی طرح طوفانی سنچری اسکور کی۔

ایشیا کپ،پاکستان میں ممکنہ میچزکی تفصیل،اظہر علی سے کیسی امیدیں،حسن علی کے نئے کام

کرکٹ گرائونڈ،انڈین کرکٹ اور آئی پی ایل بریکنگ نیوز یہ ہے کہ  ممبئی انڈینز نے 5 وکٹ پر 215 اسکور بنائے۔کپتان روہت شرما نے 29 رنزبنائے۔سوریا کمار یادیو نے 49 بالز پر103 اسکور کئے۔6 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔اسپنر راشد کان کی 4 وکٹیں سوریا کمار یادیو کے لاٹھی چارج میں بہہ گئیں۔

جواب میں  گجرات ٹائٹنز کا ٓآغاز طوفانی تھا۔ 48 پر 4 وکٹیں گرچکی تھیں۔بعد میں راشد خان کی جاندار،ماردھاڑ سے بھرپور طوافانی اننگ بھی گجرات کے لئے کافی نہ رہی،کیوں کہ اور کوئی کھیلا جو نہیں۔راشد کان نے 8 ویں نمبر پر کھیلتے ہوئے  صرف 32 بالز پر 79 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔9 ویں وکٹ پر الزاری جوزف کے ساتھ  39 بالز پر 88 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔الزاری نے  12 بالز پر صرف 7 رنزبنائے جب کہ راشد خان نے 10 چھکے لگائے۔راشد کی اننگ میں 10 چھکے اور 3 چوکے مارے ،یہ سنچری بنانے والے سوریا کمار کے 6 چھکوں سے کہیں زیادہ تھے۔ٹیم 8 وکٹ پر 191 رنزبناسکی ۔یوں ممبئی انڈینز نے صرف 27رنز سے جیت نام کی۔

تمام مقدمات میں ضمانت منظوری،عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اس میچ کے بعد گجرات ٹائٹنز 12 میچزمیں 16 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہے۔البتہ ممبئی انڈینز نے بھی 12 میچزکھیل لئے ہیں،اب اس کے پوائنٹس14 ہوگئے ہیں اور ٹیبل پر اس کی چنائی سپرکنگزکے 15 پوائنٹس کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *