| | | | | |

کین ولیمسن کی لمبی،ڈبل سنچری اننگ،ریکارڈپاش پاش،پاکستان اب کیا کرسکتا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کین ولیمسن کی لمبی،ڈبل سنچری اننگ،ریکارڈپاش پاش،پاکستان اب کیا کرسکتا۔نیوزی لینڈ نے  الٹا پاکستان کے لئے ہدف سیٹ کرنا شروع کردیا،کہاں پاکستانی ٹیم کیویز کے لئے 200 کا ہدف سیٹ کرنے کی کوشش میں تھی،کہاں کیویز نے پاکستانی ٹیم کو بری طرح ہلاکر رکھ دیا۔7 ویں وکٹ پر سابق کیوی کپتان کین ولیمسن اور 4 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے آل رائونڈر نےبند باندھ دیا۔159 رنزکی لمبی شراکت  نے کیویز کو فرنٹ فٹ پر لاکھڑا کیا۔اس کے ساتھ ہی 5 پنلٹی رنزکا جرمانہ ہونے پر پی سی بی بھی ٹوئٹ پر مجبور ہوا ہے کہ کیا ہم کھلاڑیوں کے سر کی حافظت کےلئے سامان رکھنا چھوڑدیں۔اسپنر کی بال سرفراز احمد پکڑنے میں ناکام ہوئے تو بال پیچھے پڑے ہیلمٹ پر لگتی بائونڈری کراس کرگئی۔قانون کے مطابق پاکستان پر 5 رنزکا جرمانہ ہوا۔

ادھر کیوی بیٹر کین ولیمسن نے جہاں سنچری مکمل کی تھی،وہ اپنی آخری سنچری کی یاد تازہ کرنے میں لگے ہیں۔جنوری 2021 میں پاکستان کے خلاف کیریئر کی وہ ڈبل سنچری اب تک کی آخری سنچری تھی،لگتا ہے کہ رائٹ ہینڈ بیٹر اپنا سلسلہ وہاں سے ہی شروع کرنا چاہتے ہیں۔پھر ایسا ہی ہوا۔کین ولیمسن نے  ڈبل سنچری مکمل کی۔وہ 200 پرناٹ آئوٹ آئے۔ایش سودھی نے کیریئر بسٹ 65 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ نے194 اوورز اور 5 بالز پر9 وکٹ پر 612 رنزپر اننگ ختم کی۔یوں اسے 174 رنزکی سبقت ملی۔

پاکستان کی جانب سے  اسپنر ابرار احمد نے 205 رنز دے کر5 آئوٹ کئے۔یہ مسلسل  دوسری بار اننگ میں5 وکٹ تھیں۔نعمن علی نے185 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔

پاکستان اب پہلے اننگ کی شکست سے بچنے کی مزاحمت پر ہے،بنانقصان کے 13 رنز ہوگئے۔ٹیم سب سے قبل برتری کا خاتمہ چاہے گی،اس کے لئے تیزبلے بازی ضروری ہے۔پھر 350 سے 400 کا ٹوٹل ضروری ہے۔دوسری صورت میں کیویزکو اگر 150 یا اس سے کم کا ہدف ملا اور 30سے 40 اوورز کا کھیل کم سے کم باقی ہوا تو پاکستان کے لئے خطرہ ہوگا۔

کین ولیمسن کی اننگ کے ریکارڈ

کیوی بیٹر اپنے ملک کے لئے سب سے زیادہ 5 ڈبل سنچریز،پاکستان کے خلاف مسلسل 2 ڈبل سنچری کرنے والے بیٹر بنے۔اس سال کراچی میں آسٹریلیا نے 189 اوورز کی اننگ کھیلی تھی،کیویز نے 194 اوورس کھیل ڈالے۔پاکستان نے ہوم سیریز میں آگے،پیچھے انگلینڈاورنیوزی لینڈ سے600 سے زائداسکور بنوالئے۔پاکستان میں سب سے زیادہ اوورز کھیلنے کا ریکارڈ کیوی ٹیم کے نام بھی ہوتے رہ گیا،انگلینڈ نے 2000 میں 196 اوورز کھیلے تھے۔

ا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *