| | | | |

لیڈزٹیسٹ،پہلے ہی روز کئی ڈرامے،سنچری،وکٹوں کی جھڑی،ٹینس ماحول

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

لیڈزٹیسٹ،پہلے ہی روز کئی ڈرامے،سنچری،وکٹوں کی جھڑی،ٹینس ماحول

ایشز2023 کے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز ہنگامہ خیز رہا۔100 ویں ٹیسٹ کھیلنے والے سٹیون سمتھ 22 رنزبناسکے۔سٹورٹ براڈ کی بال پروکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کےہاتھوں کیچ کے باوجود وہ نفی میں سرہلاتے پائے گئے۔جو اپنی جگہ مضحکہ خیز تھا۔انگلش فیلڈرز نے 2 کیچز ڈراپ کرکےمچل مارش سے سنچری بنوالی۔ورنہ آسٹریلیا کی حالت تو اتنی تھی کہ ٹاپ آرڈر کی 4 وکٹیں85 رنزکے اندر گریں اور آخری 6 وکٹیں صرف 23 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ایم سی سی ممبران کو کرکٹ آسٹریلیا کے پلیئرز سے دور کردیا گیا۔انگلینڈ کے ایک پیسر ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے۔جوابی بلے بازی میں میزبان ٹیم بھی اپنی ابتدائی وکٹیں گنواچکی تھی۔

لارڈذ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کی جس انداز میں آئوٹ کی گیا تھا،اس کی بازگشت لیڈز میں دن بھر رہی۔آسٹریلین بے ایمان ہیں کے نعرے گونجتے رہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3،ایشز سیریز 2023 کے تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔کینگروز اوپنرزڈیوڈ وارنر1،عثمان خواجہ،13لبوشین 21 اور سمتھ 22 آئوٹ ہوئے تو کینگروز شدید دبائو میں تھے۔ایسے میں 5 ویں وکٹ پر اسکور کو 85 سے 240 تک پہنچادیا۔یہاں بڑے اسکور کی توقع تھی لیکن ٹریوس ہیڈکو مارک ووڈ نے  39 کے انفرادی اسکور پر شکار کرکے 155 رنز کی جہاں شراکت تمام کی،وہاں وہ باقیوں پر برس پڑے۔باقی ماندہ وکٹیں صرف 23 رنز جوڑ سکیں۔مچل مارش ان سے قبل 118 رنزبناکر واکس کا شکار بنے۔پوری اننگ 60 اوورز 4 بالز پر 263 رنزپر پویلین میں تھی۔پیسر مارک ووڈ نے34 رنز دے کر 5 اور کرس واکس نے 73 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔سٹورٹ براڈ نے 2 آئوٹ کئے۔

نجم سیٹھی کو عزت سے رخصت کرتے،ورلڈ کپ،ایشیا کپ پر ذکا اشرف کا اہم اعلان

جواب میں انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔18 کے اسکور پر بین ڈکٹ 2 اور 22 کے قلیل مجموعہ پر ہیری بروک 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔65 تک جاتے جاتے زک کرولی کی ہمت بھی جواب دے گئی۔وہ 33 رنزبناکرمچل مارش کا نشانہ بنے۔پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر68 رنزبنالئے تھے،صرف ابھی 18 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔جوئے  روٹ 19 پر ناقابل شکست ہیں۔پیٹ کمنز نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *