چکمہ دے کر بنگلہ دیش لیگ کیلئے ڈھاکا جانے والے محمد حارث کو نکال دیا گیا،کارروائی کا اعلان،کرکٹر کا جوابی موقف
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
چکمہ دے کر بنگلہ دیش لیگ کیلئے ڈھاکا جانے والے محمد حارث کو نکال دیا گیا،کارروائی کا اعلان،کرکٹر کا جوابی موقف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محممد حارث کے خلاف پی سی بی ایکشن میں۔بی پی ایل میں چکمہ دے کر کھیلنے کی کوشش مہنگی پڑی ہے۔اب بڑی کارروائی کا امکان ہے۔
معاملہ یہ ہے کہ محمد حارث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی اپی ایل ) کھیلنے بنگلہ دیش گئے ہیں ۔حارث چٹگرام چیلنجرز کے اسکواڈ میں تھے لیکن پی سی بی نے سال میں 2 لیگزکی اجازت دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 سے جولائی 2024 کے دوران دو بیرون ملک ٹی 20 ٹورنامنٹس میں پہلے ہی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال جولائی،اگست میں لنکا پریمیئر لیگ اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں حصہ لیا تھا۔اب وہ پھنس گئے ہیں۔
پاکستان کے بلے باز محمد حارث پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) سے انکار کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کمال یہ تھا کہ وہ بنا این اوسی کے نیٹ پر پہن گئے،بنگلہ دیش میں 2 دن پریکٹس کی،میچ کے روز فرنچائز نے کھلانے سے انکار کردیا ۔پی سی بی نے سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔حارث کا کہنا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے جلد بنگلہ دیش پہنچے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، چٹگرام ٹیم مینجمنٹ اور بی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میرا خیال رکھا اور مجھے یہ موقع دیا۔ بدقسمتی سے، میرا این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے میں کوئی گیم نہیں کھیلوں گا۔