| | | | | | | |

ملتان سلطانز کے ٹرمپ کارڈ شو،جنوبی پنجاب میں سماں،پی ایس ایل8 کی خبریں

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

ملتان سلطانز کے ٹرمپ کارڈ شو،جنوبی پنجاب میں سماں،پی ایس ایل8 کی خبریں۔ملتان سلطانز نے ٹرپ کارڈز شوکردئے، جیت کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنے کےلئے تیار۔ تفصیل کے مطابق پی ایس ایل سیزن8 کا آغاز ہونے کوتیار ہے ملتان سلطان اپنے ہوم گراونڈز میں جیت کے ساتھ اپنےسفرکا آغاز کرنا چاہتی ہے ۔ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانزکے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامٹ کےلئے ٹرپ کارڈز تیار کرلئے جومیدان میں اتاریں گے۔جن میں فاسٹ بائولر احسان اللہ شام ہیں جن کی برق رفتار گیند کھلاڑیوں کو پریشان کرے گی۔ ان کے ساتھ اسامہ ہیں جو لیگ سپنرکا ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے ۔

یہ پاکستان کرکٹ میں نیاستارہ بن کرابھررہے ہیں اورملتان کی جیت کےلئے اہم کردار ادا کریں گے۔اس کےلئے وہ کھلاڑی جو پہلی بار ملتان کی نمائندگی کریں گے انہوں نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو نتائج ہماری مرضی کے آئیں گے۔انہوں نےکہا کہ پہلے میچ میں لاہورقلندر اور ملتان کےدرمیان اگر پاکستان اوربھارت جیسے میچ کی کیفت ہوتی ہے تو میچ پرجوش اور زبردست ہوگا یقینا لوکل کرائوڈ ہمارے ساتھ ہوگا مگر ہم پہلے اپنی ٹٰیم کی کی قوت کو دیکھیتےہیں اوراس کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو بہتر بنائیں گے جبکہ اپوزیشن کی طرف بعد میں توجہ دیں گے تاہم میچ کو اتناآسان نہیں لیں گے اور ایک مضبوط سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے

شاہین اور شاداب شادی میں الجھے رہیں،2 سرپرائز تیار،ایک راز بھی ساتھ،مشتاق احمد

انہوں نےکہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کوپراسس میں ڈالناہے اپ کی بالنگ اوربیٹنگ چل رہی ہوتو اپ کا کراوڈ اس کومزید بڑھادیتا ہے ،اس لئے ہماری ٹیم کو ہوم کرواڈ کے ساتھ ہوم پیچ اور ماحول کا بھی فائدہ ملے گا،اس کےلئے ہمیں دلیرانہ کرکٹ کھیلناہوگی ۔پریشر لیے بغیر پرفارم کرنا ہوگا۔

 پی ایس ایل جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا سمان بدل دے گی ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ کامشتاق احمد کاکہناہے کہ ملتان ڈویژن میں بہت بڑے بڑے کرکٹر پیدا کیئے ہیں جس وقت ہم کھیلتے تھے اور اس کے بعد 20سال کے عرصے میں بہت سے کرکٹر سامنے آئے ہیں پی ایس ایل کے انعقاد سے جنوبی پنجاب کا کرکٹ ٹیلنٹ ابھرکرسامنے آئے گا۔اسکےلئےملتان میں میچ ہونا ضروری ہے لوگ اپنے لوکل ہیروز کوکھیلتا دیکھیں گے ۔ہیروز کودیکھ کر ہیروز پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بڑا آئیڈیا ہے ۔آپپ دیکھیں گے کہ جنوبی پنجاب سے بڑے کرکٹرز کی بڑی کھیپ سامنے آئے گی ۔

مشتاق احمد نے عرفات منہاس کو مستقبل کا سٹار قرار دےدیا ۔ملتان سلطانز کی طرف سے پہلی بار نمائندگی کرنے والے انڈر 19 کرکٹر عرفات مہناس کی صلاحتیں نے سپن کوچ مشتاق احمد کو متاثر کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہے اس کو گروم کررہے ہیں وہ مستقبل کا سٹار ہے۔ اس کو اس لئے سکواڈ کا حصہ بنایاگیاہے کہ وہ بڑے کھلاڑیوں کو دیکھ کر اپنی عادت اور شیڈول کو بہتر بنائے اور اپنی صلاحتیوں کو نکھارے، واضح رہے عرفات مہناس کرک اکڈیشن اور کریسنٹ کلب ملتان کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

مشتاق احمد نے ملتان میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کوگریٹ آئیڈیا قرار دےدیا ۔ملتان سلطان کے سپن کوچ کا کہناتھا کہ یہ بڑاآئیڈیا ہے کیونکہ جب سیزن کا آغاز ایسے شہر سے ہو جہاں کرکٹ لورز موجود ہوں۔ اس کے اثرات پورے ٹورنامنٹ پر پڑتےہیں ملتان میں لوگ شدید گرمیوں میں بھی میچ دیکھنے آتے ہیں سٹیڈیم فل ہوگا توکرکٹ کا فروغ ہوگا اس ایونٹ کے انعقاد پرپی سی بی کی کاوشوں کاسراہایا جانا چاہیے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *