| |

نیشنل ٹی 20 کپ ،سیمی فائنلز میں کون کس کے مقابل اور کب

 

 

 

کراچی 8 دسمبر، 2023

نیشنل ٹی 20 کپ ،سیمی فائنلز میں کون کس کے مقابل اور کب

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو صرف 84 رنز پر آؤٹ کرکے86 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

ہفتے کے روز پہلے سیمی فائنل میں پشاور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔
عمیر بن یوسف نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ دانش عزیز نے2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ اعظم خان 19گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 2 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
جہانداد خان نے 37 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی کی ٹیم 14.1 اوورز میں صرف 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد نواز 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
عارف یعقوب نے10 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل خان نے بھی3 وکٹیں 17 رنز کے عوض حاصل کیں۔
انور علی نے10 اور دانش عزیزنے 25 رنز دے کر دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
دانش عزیز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *