| | |

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 ، کراچی وائٹس اور لاہور بلوز میچ کا نتیجہ

کراچی یکم دسمبر، 2023:ءپی سی بی میڈیا ریلیز

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 ، کراچی وائٹس اور لاہور بلوز میچ کا نتیجہ۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر8 مرحلے کے پہلے دن کے آخری میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو 19 رنز سے ہرادیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔اعظم خان نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے41 رنز بنائے۔ عماد عالم نے 28 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ دانش عزیز نے تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔نثار احمد نے 22 اور حنین شاہ نے38 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 میں سیالکوٹ، راولپنڈی اور پشاورفاتح،احمد شہزاد نیوزی لینڈ جارہے

جواب میں لاہور بلوز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کاشف بھٹی نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔دانش عزیز نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ غلام مدثر نے بھی3 وکٹیں 36 رنز دے کر حاصل کیں۔دانش عزیز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *